کچھ عرصہ پہلے بی بی سی اردو پر ایک رپورٹ شایع ہوئی تھی جس میں اس بات کا جائزہ لیا گیا تھا کہ سپر پاور بننے کے بعد چینی کا رویہ کیسا ہوگا؟
اس میں بتایا گیا تھا کہ دوسرے ممالک پر چڑھائی اور مداخلت جیسی کہ امریکہ اور مغربی ممالک کی عادت ہے ۔ ایسا چینیوں کا مزاج نہیں ہے۔ البتہ اپنی سرحدوں کی سالمیت کے معاملے میں چینی بہت حساس ہیں۔ ہانگ کانگ اور تائیوان اس کی ایک مثال ہیں۔