ڈنمارک دنیا کا خوش ترین ملک

ویسے تو خوشی ناپنے کا کوئی پیمانہ نہیں ہے لیکن بدھ کے روز اقوام متحدہ کے سسٹین ایبل سلوشن نیٹ ورک اور دی ارتھ انسٹی ٹیوٹ، کولمبیا یونیورسٹی کی جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں جائزہ لیا گیا ہے کہ دنیا کے کون سے ممالک ایسے ہیں جن کے عوام خوش ہیں اور اُن کی خوشی کی وجہ کیا ہے۔

گذشتہ سال سوئٹزر لینڈ کو دنیا کا خوش ترین ملک قرار دیا گیا تھا۔

اس رپورٹ کے مطابق شام اور افغانستان علاوہ سب صحارہ خطے کے آٹھ افریقی ممالک دنیا کے سب سے زیادہ ناخوش ممالک ہیں۔

157 ممالک کی فہرست میں پاکستان کا 92واں نمبر ہے جبکہ انڈیا اس فہرست میں 118ویں نمبر پر ہے۔

دنیا کے خوش ترین ممالک میں سرفہرست ڈنمارک، سوئٹزرلینڈ، آئس لینڈ، ناروے، فن لینڈ، کینیڈا، ہالینڈ، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور سوئیڈن ہیں۔

گذشتہ سال ڈنمارک اس فہرست میں سوئٹزرلینڈ اور آئس لینڈ کے بعد تیسرے نمبر پر تھا۔
رپورٹ کے مطابق دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست میں آخری دس ممالک میں مڈغاسکر، تنزانیہ، لائبیریا، گینیا، روانڈا، بنین، افغانستان، ٹوگو، شام اور برونڈی شامل ہیں۔
امریکہ کا 13 واں، برطانیہ کا 23 واں، فرانس کا 32 واں اور اٹلی کا 50 واں نمبر ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کے مشیر اور ایس ڈی ایس این کے سربراہ جیفری ساشز نے خبررساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ ’یہ میرے ملک امریکہ کے لیے ایک سخت پیغام ہے جو بہت امیر ہے اور گذشتہ 50 سال سے امیر سے امیر تر ہورہا ہے لیکن خوش نہیں ہورہا۔‘

’امریکہ کے لیے واضح پیغام ہے۔ ایک ایسے معاشرے کے لیے جو صرف دولت کے پیچھے بھاگ رہا ہے، ہم غلط چیزوں کا پیچھا کر رہے ہیں۔ معاشرتی نظام زوال پذیر ہورہا ہے، معاشرتی اعتماد زوال پذیر ہورہا ہے، حکومت پر بھروسہ زوال پذیر ہورہا ہے۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے اس نوعیت کی پہلی رپورٹ سنہ 2012 میں جاری کی گئی تھی۔

دنیا کے پانچ ممالک بھوٹان، ایکواڈور، سکاٹ لینڈ، متحدہ عرب امارات اور وینزویلا میں خوشی کے وزیر بھی تعینات کیے ہیں جس مقصد معاشرے میں خوشی اور مسرت کا فروغ ہے۔

ماخذ
 
دنیا کے پانچ ممالک بھوٹان، ایکواڈور، سکاٹ لینڈ، متحدہ عرب امارات اور وینزویلا میں خوشی کے وزیر بھی تعینات کیے ہیں جس کا مقصد معاشرے میں خوشی اور مسرت کا فروغ ہے۔
باقی سب تو ٹھیک ہے لیکن یہ خوشی اور مسرت کون ہیں، جن کے فروغ کے لیے وزیر رکھے گئے :battingeyelashes:
 

یاز

محفلین
باقی سب تو ٹھیک ہے لیکن یہ خوشی اور مسرت کون ہیں، جن کے فروغ کے لیے وزیر رکھے گئے :battingeyelashes:
:D
یہ تو ویسی ہی بات ہو گئی جیسے ایک لطیفہ نما ہے کہ
سنا ہے کہ حکومت نے بجٹ میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے دو ارب رکھے ہیں۔
۔۔آئے ہائے! دو عرب کیوں رکھ لئے، پاکستانی ہی رکھ لیتے۔
 
:D
یہ تو ویسی ہی بات ہو گئی جیسے ایک لطیفہ نما ہے کہ
سنا ہے کہ حکومت نے بجٹ میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے دو ارب رکھے ہیں۔
۔۔آئے ہائے! دو عرب کیوں رکھ لئے، پاکستانی ہی رکھ لیتے۔
جی آ۔
پر یہ وزیر فروغ کیسے دیں گے بهلا ؟
پیسے بانٹیں گے، رشتے کرائیں گے، بچوں کو پاس کرایا کریں گے، یا جگتیں مار مار کر لوگوں کو ہنسایا کریں گے۔؟
 

یاز

محفلین
جی آ۔
پر یہ وزیر فروغ کیسے دیں گے بهلا ؟
پیسے بانٹیں گے، رشتے کرائیں گے، بچوں کو پاس کرایا کریں گے، یا جگتیں مار مار کر لوگوں کو ہنسایا کریں گے۔؟

دیکھیں جناب، دو بندے وزیر بنا دیئے تو وہ خود تو خوش ہو ہی گئے۔
اب دیکھیں تو ملک کی اوسط خوشی میں کچھ نہ کچھ اضافہ تو ہوا۔ چاہے بقدرِ اشکِ بلبل یا بقدرِ دانۂ خشخاش ہی کیوں نہ ہو۔
 
Top