ڈونلڈ ٹرمپ: پاکستان نے ہمیں جھوٹ اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا

یا حیرت! یہ خبر دو دن سے پورے پاکستان کا مرکز بنی ہوئی ہے مگر یہاں اسپر کوئی بات نہیں ہوئی:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ گذشتہ ڈیڑھ دہائی میں اربوں ڈالر کی امداد لینے کے باوجود پاکستان نے امریکہ کو سوائے جھوٹ اور دھوکے کے کچھ نہیں دیا ہے۔
انھوں نے یہ بات نئے سال کے آغاز پر ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہی ہے۔
امریکی صدر نے کہا ہے کہ 'امریکہ نے 15 سالوں میں پاکستان کو 33 ارب ڈالر بطور امداد دے کر بےوقوفی کی۔ انھوں نے ہمیں سوائے جھوٹ اور دھوکے کے کچھ نہیں دیا ۔'
صدر ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ 'وہ ہمارے رہنماؤں کو بےوقوف سمجھتے رہے ہیں۔ وہ ان دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرتے ہیں جن کا ہم افغانستان میں ان کی نہ ہونے کے برابر مدد سے تعاقب کر رہے ہیں۔اب ایسا نہیں چلے گا۔'
اس کے جواب میں پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاکستان بہت جلد اس پر رد عمل جاری کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ 'ہم دنیا کو حقیقت بتائیں گے، حقائق اور مفروضے میں فرق بتائیں گے۔'
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب صدر ٹرمپ نے پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
حال ہی میں امریکی صدر کی جانب سے وضع کی جانے والی قومی سلامتی کی حکمت عملی میں بھی کہا گیا تھا کہ ’ہم پاکستان پر اس کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جاری کوششوں میں تیزی لانے کے لیے دباؤ ڈالیں گے، کیونکہ کسی بھی ملک کی شدت پسندوں اور دہشت گردوں کے لیے حمایت کے بعد کوئی بھی شراکت باقی نہیں رہ سکتی ہے۔‘
امریکہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ’پاکستان کے اندر سے کام کرنے والے شدت پسندوں اور دہشت گردوں سے امریکہ کو مسلسل خطرات لاحق ہیں۔‘
اس پالیسی کے سامنے آنے کے بعد امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس نے دورہ افغانستان کے موقعے پر پاکستان سے ایک بار پھر کہا تھا کہ وہ افغانستان کی حکومت کے خلاف لڑنے والے گروہوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم نہ کرے۔
یاد رہے کہ گذشتہ سال اکتوبر میں ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور اس کے رہنماؤں کے ساتھ تعلقات میں بہتری آنے کے بارے میں ٹویٹ کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان نے ایک لمبے عرصے تک طالبان اور متعدد دہشت گرد تنظیموں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کی ہیں تاہم اب وہ دن گزر چکے ہیں۔‘
تاہم امریکی نائب صدر کے اس بیان پر پاکستان کی جانب سے سخت رد عمل سامنے آیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ یہ بیان امریکی انتظامیہ کے ساتھ ہونے والے تفصیلی مذاکرات کے منافی ہے اور یہ کہ اتحادی ایک دوسرے کو تنبیہ جاری نہیں کیا کرتے۔
’پاکستان نے ہمیں جھوٹ اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا‘
امریکہ میں مقیم محفلین زیک فاروق سرور خان عثمان
 

عثمان

محفلین
جس طرح آپ محفل پر ٹرولنگ کے عادی ہیں اس طرح ٹرمپ ٹویٹر ٹرول ہے۔ اس لئے کچھ حیرت نہیں اگر لوگ اس کی باتوں پر توجہ نہ دیں۔
میں امریکہ میں مقیم نہیں۔ اپنی رائے آپ کے ٹیگ کرنے پر آپ کے گوش گزار کردی ہے۔ مزید مجھے اپنی تکرار میں کھینچنے سے گریز کیجئیے۔
 

Muhammad Qader Ali

محفلین
پاکستان بنانے کے بعد لوگ پاکستان میں میں ٹہرنے کو تیار نہیں ایسا کیوں؟
ملینز پاکستانی باہر ہیں ڈبل نیشنلٹی
الطاف حسین
نواز شریف اور خاندان
محترمہ بے نظیر کی فیملی
وغیرہ وغیرہ
کیا یہ سب غدار ہیں یا لوٹیرے یا بھکاری۔
ابھی تو یہ خبر بھی چل رہی ہے کہ نواز شریف نے ولید کو تین بلین ڈالر دئے
اور طلال بن ولید نے ٹرمپو کو دو دفعہ بینک کرپٹ ہونے کے بعد دوبارہ
کھڑے ہونے کے لئے مالی مدد کی۔
اب دیکھیں غلط کون ہے بھکاری کون ہے لوٹ مار والا کون ہے
 

Muhammad Qader Ali

محفلین
ٹرمپ اپنے 33 ارب ڈالر پکڑو اور ہمارا جو تمہاری جنگ میں 100 ارب ڈالر ضائع ہوئے وہ دو۔ ہماری جو 90 ہزار لوگ شہید ہوئے انکا کفارہ ادا کرو۔ ہمارا جو قبائلی علاقہ تباہ ہوا اسکا حساب دو۔ دے سکتے ہو تو ہمارے آرمی پبلک سکول اور باجوڑ مدرسے میں شہید ہونے والوں بچوں کا قصاص دو۔ جو نیٹو سپلائی 16 سال گزرتی رہی اسکا حساب دو اپنے 33 ارب لے لو۔
سب کو نواز زرداری سمجھ رکھا ہے
 

محمد وارث

لائبریرین
میں تو نیرنگیِ دوراں پر حیران ہوں کہ جس امریکی کرسیِ صدارت پر واشنگٹن، جیفرسن، لنکن، ولسن، کینڈی وغیرہم جیسے مدبر، دانشور، راہنما، جرنیل، وژنری بیٹھتے رہے ہیں وہ اب ٹرمپ جیسے کے قبضے میں ہے!
 

سید عاطف علی

لائبریرین
میں تو نیرنگیِ دوراں پر حیران ہوں کہ جس امریکی کرسیِ صدارت پر واشنگٹن، جیفرسن، لنکن، ولسن، کینڈی وغیرہم جیسے مدبر، دانشور، راہنما، جرنیل، وژنری بیٹھتے رہے ہیں وہ اب ٹرمپ جیسے کے قبضے میں ہے!
میر صاحب یاد آگئے۔۔۔۔۔آگے آگے دیکھیئے۔۔۔۔۔
یہاں بھی کچھ یہی تصویر ہے قائد اعظم اور قائد ملت کی جگہ آصف علی اور نواز شریف ہیں۔
 
آخری تدوین:

ہادیہ

محفلین
ٹرمپ نے ہمیں کیا دیا جو ہم اتنا یاد رکھیں اسے۔۔ :oops:ٹرمپ ٹرمپ ٹرمپ۔۔:timeout:
کاف سین پائین آپ اکیلے ہی سلامی دے دیا کریں نا ٹرمپ کو۔:rollingonthefloor:
کیوں پوری اردو محفل کو "وخت" میں ڈالا ہوا ہے۔:cautious: پھر مجبورا سب کو "برائی" کرنا پڑتی ۔:p
اللہ ناراض ہوتے ایسا نہیں کرتے اچھااا۔۔:sneaky::confused:
 

ابن جمال

محفلین
ساحر لدھیانوی کے شعر میں تھوڑی ترمیم کرکے کہاجاسکتاہے
امریکہ نے جھوٹ اوردھوکے کی شکل میں
جوکچھ پاکستان کو دیاتھا،وہ لوٹارہاہے پاکستان​
 
میں تو نیرنگیِ دوراں پر حیران ہوں کہ جس امریکی کرسیِ صدارت پر واشنگٹن، جیفرسن، لنکن، ولسن، کینڈی وغیرہم جیسے مدبر، دانشور، راہنما، جرنیل، وژنری بیٹھتے رہے ہیں وہ اب ٹرمپ جیسے کے قبضے میں ہے!
یہی تو مغربی جمہوریت کا ’’حُسن‘‘ ہے جو ہٹلر، ٹرمپ، نواز شریف ، مودی جیسے چول لوگوں سے لیکر جیفرسن، لنکن، گاندھی، قائد اعظم جیسے لیجنڈزکے مابین کوئی فرق نہیں کرتا۔ بلکہ قومی منشاء یا اکثریتی رائے کے حساب سے لیڈران کا انتخاب ممکن بناتا ہے۔ آپکو اگر حیران ہونا ہے تو اس جمہوری نظام انتخاب پر ہوں۔ :)
 
ہم لاکھ لعنت بھیجیں ٹرمپ پر مگر ایک بات تو ہے ۔ ۔ ۔ وہ یہ کہ ٹرمپ اپنی قوم سے مخلص ہے ۔ ۔
فلسطین سے لیکر پاکستان تک، نیٹو سے لیکر اقوام متحدہ تک سب کی امریکی امداد بند کی جا رہی ہے۔ مخلصی کا پتا نہیں البتہ کنجوس کافی ہے۔
 
جس طرح آپ محفل پر ٹرولنگ کے عادی ہیں اس طرح ٹرمپ ٹویٹر ٹرول ہے۔ اس لئے کچھ حیرت نہیں اگر لوگ اس کی باتوں پر توجہ نہ دیں۔
میں امریکہ میں مقیم نہیں۔ اپنی رائے آپ کے ٹیگ کرنے پر آپ کے گوش گزار کردی ہے۔ مزید مجھے اپنی تکرار میں کھینچنے سے گریز کیجئیے۔
آپ سے ایک ٹرول پر رائے مانگی تھی، آپ نے دوسرے پر رائے دے دی۔ سوال گندم جواب چنا۔
 
Top