سبق ڈکشنری طریقے

ڈکشنری طریقے
اب کچھ بات ہو جائے ڈکشنری کے ان طریقوں پر جو زیادہ استعمال ہوتے ہیں۔

()dict.clear
یہ طریقہ ڈکشنری کے سارے اراکین ایک ساتھ حذف کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔

PHP:
>>> dict_simple = {'Name': 'Faraz', 'Age': 27}
>>> dict_simple.clear()
{}
 
()dict.copy
یہ طریقہ ڈکشنری کی کاپی بنانے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔

PHP:
>>> dict_simple = {'Name': 'Faraz', 'Age': 27}
>>> dict_copy = dict_simple.copy()
>>> dict_copy
{'Name': 'Faraz', 'Age': 27}
 
()dict.get
یہ طریقہ کسی کنجی (key ) سے منسلکہ قدر (value) معلوم کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔

PHP:
>>> dict_simple = {'Name': 'Faraz', 'Age': 27}
>>> dict_simple.get('Name')
'Faraz'
>>> dict_simple.get('Age')
27
 
()dict.fromkeys
کسی ڈکشنری کی keys کی مدد سے نئی ڈکشنری بنانے کے لئے یہ طریقہ کار استعمال کیا جاتا ہے۔ ہر key کو None کی ویلیو دی جاتی ہے جو بعد میں تبدیل کی جا سکتی ہے۔

PHP:
>>> dict_simple = {'Name': 'Faraz', 'Age': 27}
>>> newDict = dict_simple.fromkeys(dict_simple)
>>> newDict
{'Name': None, 'Age': None}
 
یہ تینوں طریقہ کار کسی بھی ڈکشنری سے بالترتیب کنجیاں (keys), قدریں (values) اور ارکان(Items) حاصل کرنے کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔ اور جواب لسٹ کی شکل میں موصول ہوتا ہے۔

()dict.keys
()dict.values
()dict.items

PHP:
>>> dict_simple = {'Name': 'Faraz', 'Age': 27}
>>> dict_simple.keys()
dict_keys(['a', 'c', 'b', 'd'])

>>> dict_simple.values()
dict_values(['Faraz', 27])

>>> dict_simple.items()
dict_items([('Name', 'Faraz'), ('Age', 27)])
 
ڈکشنری سے حذف کرنا
ڈکشنری آئٹمز کو حذف (delete) بھی کیا جا سکتا ہے۔

PHP:
>>> del dict_simple['Name']
>>> dict_simple
{'Age': 27}

یہاں ہم نے ڈکشنری کی کنجی (key) جو کہ 'c' ہے کہ ذریعے اس کے key-value pair کو حذف کیا ہے۔
ڈکشنری کے سارے آئٹم ایک ساتھ حذف کرنے کے لئے ()clear کا استعمال کیا جاتا ہے۔

PHP:
>>> dict_simple.clear()
>>> dict_simple
{}

ایک ساتھ پوری ڈکشنری بھی حذف کی جا سکتی ہے۔
PHP:
>>> del dict_simple
>>> dict_simple
Traceback (most recent call last):
 File "<pyshell#24>", line 1, in <module>
   d
NameError: name 'd' is not defined

ڈکشنری حذف ہونے کے بعد جب اُسے کال کیا گیا تو Error کا پیغام ملا کیونکہ ڈکشنری اب موجود نہیں رہی۔
 
Top