محب علوی
مدیر
ڈکشنری لسٹ کی مانند ہوتی ہے جس میں آپ اراکین کو شامل کر سکتے ہیں ، نکال سکتے ہیں ، بدل سکتے ہیں۔ ڈکشنری کے اراکین صرف نمبروں سے منسلک نہیں ہوتے جیسا کہ لسٹ میں ہوتا ہے۔
ڈکشنری میں ہر رکن دو حصوں پر مشتمل ہوتا ہے
کلید (key)
قیمت (value)
کسی بھی کلید کو طلب کرنے سے اس سے جڑی قیمت تک رسائی مل جاتی ہے۔ لسٹ کو ڈکشنری کی ایک خاص قسم سمجھا جا سکتا ہے جس میں ہر رکن کی کلید(key) ایک نمبر ہوتا ہے جو ترتیب سے ہوتا ہے۔
ڈکشنری کی مثال ایک ایڈریس بک جیسی ہے جس میں کوئی بھی ایڈریس یا کسی شخص کا پتہ ڈھونڈنا ہو تو ہمیں اس کا صرف نام معلوم ہونا چاہیے۔ ہم کنجی(key) کو منسلک کریں گے قیمت (values) سے یعنی نام ہماری کنجی ہو گی اور اس سے جڑی تفصیل ہماری ویلیو ۔ کنجی(key) کا منفرد ہونا ضروری ہے کیونکہ اگر یہ منفرد نہ ہو تو ہم درست معلومات تک نہیں پہنچ سکیں گے۔
کنجی کے طور پر ہم صرف ناقابل تبدیل (immutable) شے (object) کو ہی استعمال کر سکتے ہیں جیسا کہ اسٹرنگ مگر ویلیو کے لیے کچھ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ جس کا بنیادی مطلب ہے کہ کنجی کے لیے صرف سادہ شے ہی استعمال کریں۔
کنجی اور قیمت کے جوڑوں کو ڈکشنری میں اس طرح سے ظاہر کیا جاتا ہے ۔
{ d = {key1 : value1, key2 : value2
کنجی قیمت (key value) کے جوڑے کو آپس میں قولون ( : ) سے علیحدہ کیاجاتا ہے اور جوڑوں کو کومہ( , ) کی مدد سے اور پورے مجموعہ کو لہری(curly) بریکٹ میں بند کیا جاتا ہے۔