تاسف ڈھائی سالہ بھانجی حفصہ کی طبیعت ناسازہے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
میری تمام دوستوں سے درخواست ہے کہ میری ڈھائی سالہ بھانجی حفصہ کی طبیعت ناسازہے اور آغا خان اسپتال میں داخل ہےکل وہ icuمیں تھی اب اس کو وارڈ میں شفٹ کیا گیا ہے آپ لوگ اسکی صحتیابی کے لئے دعا کردیں۔ یااللہ تمام بیماروں کو خصوصاََ حفصہ کوتمام بیماریوں سے شفاء کاملہ عطا فرما۔ آمین۔
 
اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ پھول سی پیاری بچی کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔آمین
{ اللہم رب الناس اذھب الباس واشف انت الشافی لا شفاء الا شفاؤک شفاء لایغاد رسقما }
"اے اللہ لوگوں کے رب تکلیف دور کردے اور شفایابی سے نواز تو ہی شفا دینے والا ہے تیری شفا کے علاوہ کوئی شفا نہیں، ایسی شفا نصیب فرما کہ جو کسی قسم کی بیماری نہ چھوڑے" ۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
اللہ تعالی ننھی حفصہ کو اپنی حفاظت میں رکھیں اور انہیں جلد صحت عطا فرمائیں۔ اور اللہ تعالی حفصہ کے والدین کو بھی ہمت اور حوصلہ عطا فرمائیں۔ آمین۔
حفصہ کی خیریت سے آگاہ کرتے رہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
کیا ہوا فرحان بٹیا کو؟

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ بٹیا کو صحت و تندرستی عطا فرمائے۔
 
مہوش علی

لائبریرین
اللہ تعالی اس بچی کو شفائے کاملہ عطا فرمائے۔ امین۔
فرحان بھائی، کیا ہوا ہے حٖفصہ جان کو جو وہ icu پہنچ گئی تھیں؟
چھوٹے بچے کی سب سے بڑی مشکل یہ ہوتی ہے کہ وہ ٹھیک سے اپنی بیماری، اپنے درد کو بتلا بھی نہیں پاتے ہیں۔ کیا حفصہ جان اردو میں بات چیت کر لیتی ہیں؟
 
کاشفی

محفلین
میری تمام دوستوں سے درخواست ہے کہ میری ڈھائی سالہ بھانجی حفصہ کی طبیعت ناسازہے اور آغا خان اسپتال میں داخل ہےکل وہ icuمیں تھی اب اس کو وارڈ میں شفٹ کیا گیا ہے آپ لوگ اسکی صحتیابی کے لئے دعا کردیں۔ یااللہ تمام بیماروں کو خصوصاََ حفصہ کوتمام بیماریوں سے شفاء کاملہ عطا فرما۔ آمین۔

اللہ رب العزت بھانجی حفصہ کو صحتِ کاملہ عطا فرمائے اور جلدی سےصحتیاب کردے آمین۔۔ثم آمین آمین۔
 
اللہ تعالی اس بچی کو شفائے کاملہ عطا فرمائے۔ امین۔
فرحان بھائی، کیا ہوا ہے حفصہ جان کو جو وہ icu پہنچ گئی تھیں؟
چھوٹے بچے کی سب سے بڑی مشکل یہ ہوتی ہے کہ وہ ٹھیک سے اپنی بیماری، اپنے درد کو بتلا بھی نہیں پاتے ہیں۔ کیا حفصہ جان اردو میں بات چیت کر لیتی ہیں؟

حفصہ کو جو بیماری تشیخیص ہوئی ہے اس کا نام بہن نے بذریعہ فون مجھے لکھوایا تھا کہ تاکہ میں نیٹ سے اس مرض کے بارے میں معلومات حاصل کروں مگر وہ پیر پتہ نہیں کہاں کھو گیا ہے۔
صد افسوس کہ اس مرض کی دوائی پاکستان میں موجود نہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دوائی امریکہ سے منگوائیں اور تین ماہ کی دوائی کی قیمت تقرییا پونے دولاکھ روپے ہے۔
بھانجی اردو میں بات چیت تو کر لیتی ہے مگر جب سے اپستال میں ہے بات چیت سے زیادہ رُو رہی ہے۔
 
کاشفی

محفلین
حفصہ کو جو بیماری تشخیص ہوئی ہے اس کا نام بہن نے بذریعہ فون مجھے لکھوایا تھا کہ تاکہ میں نیٹ سے اس مرض کے بارے میں معلومات حاصل کروں مگر وہ پیپر پتہ نہیں کہاں کھو گیا ہے۔
صد افسوس کہ اس مرض کی دوائی پاکستان میں موجود نہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دوائی امریکہ سے منگوائیں اور تین ماہ کی دوائی کی قیمت تقرییا پونے دولاکھ روپے ہے۔
بھانجی اردو میں بات چیت تو کر لیتی ہے مگر جب سے ہسپتال میں ہے بات چیت سے زیادہ رُو رہی ہے۔

اللہ تعالی حفصہ کو جلد از جلد شفا ء کاملہ وعاجلہ عطا فرمائے۔۔آمین ثم آمین۔۔
فرحان بھائی پریشان مت ہوں اللہ پر بھروسہ رکھیں انشاء اللہ حفصہ جلد صحت یاب ہوجائے گی۔۔ آپ مجھے دوائی کا نام بتائیں میں ادھر چیک کرتا ہوں امارات میں ۔۔ملنے پر پاکستان بھیج دونگا انشاء اللہ۔
 
یہاں ابھی لائٹ جانے والی ہے کل بات کریں گے۔
 
طالوت

محفلین
اللہ رب العزت شہزادی کو صحت عطا فرمائے ۔
میری بھی بھانجی + بھتیجی کا نام حفصہ ہے اور ابھی حال ہی میں صحتیاب ہوئی ہے ۔
وسلام
 
الف عین

لائبریرین
اللہ تعالیٰ حفصہ کو مکمل صحت عطا کرے، اس کی خیریت سے آگاہ کرتے رہیں. بیماری کا نام پوچھا کیا پھر ایک بار؟
 
مہوش علی

لائبریرین
حفصہ کو cystic fibrosis نامی بیماری ہے۔

اللہ اپنا رحم کرے۔ میں اس بیماری کے متعلق پڑھ رہی ہوں اور یہاں انڈیا کے ایک قابل جاننے والے ڈاکٹر صاحب سے بھی بات کروں گی۔
ایک دفعہ کسی اور بیماری میں انتہائی مہنگی دوا جرمنی سے بھیجنی تھی۔ مگر ڈاکٹر صاحب نے مشورہ دیا تھا کہ انڈیا میں پتا کیا جائے اور واقعی وہ دوا انڈیا میں کئی گنا سستے داموں میسر آ گئی تھی۔

فرحان بھائی، آپ دوا کا نام بھی تحریر کر دیجئے۔

والسلام۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top