ڈھونڈو گے اگر کالج کالج ۔۔ از ناعمہ عزیز

ناعمہ عزیز

لائبریرین
ہنستے چہرے ، باتوں میں دم
کھانا زیادہ ، پڑھائی کم
کہنا ہے تمھیں اتنا ہم دم
ڈھونڈو گے اگر کالج کالج
ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم
پریزنٹیشن کے وقت آوازیں مدھم
کانفیڈینس لیول باعثِ شرم
اُٹھا کے سر فخر سے یہ کہتے ہیں ہم
ڈھونڈو گے اگر کالج کالج
ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم
بھگتی ہے ڈھیرو ڈانٹ ڈپٹ
پر آیا نہیں گردن میں خم
کہنا ہے تمھیں اتنا ہم دم
ڈھونڈو گے اگر کالج کالج
ملنےکے نہیں نایاب ہیں ہم
مجبوری تو ہے پر حقیقت ہے یہ
کالج چھوڑنے کا ہے ہم سب کو غم
کوئی مانے نا مانے مگر سچ ہے یہ
ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہیں ہم ۔۔۔
از ۔۔۔ ناعمہ عزیز
 

یوسف-2

محفلین
زبردست اور بہت خوب۔ کیا کہنے
ڈھونڈو گے اگر کالج کالج​
ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم :)
 

ملائکہ

محفلین
جب اسکول چھوڑا تھا جب تو دکھ ہوا تھا پر کالج ختم ہونے پر تو میں نے اللہ کا شکر ادا کیا تھا اتنا برا لگتا تھا مجھے تو کالج:confused:
 
Top