ڈھکے ہوئے جسم کی کپڑوں کے بغیر تصاویرحاصل کرنے والی مشین کا امریکہ میں استعمال

محمدصابر

محفلین
main.php

Transportation Security Administration سالٹ لیک سٹی سمیت امریکہ کے دیگر ایئرپورٹس پر ایک ایسی مشین کے استعمال کے تجربات کر رہی ہے۔ جو کپڑوں میں جسم کی تصاویر اسی طرح لیتی ہے جس طرح کپڑوں کے بغیر ہوتا ہے۔ حتی کہ آپ جنس کی شناخت بھی کر سکتے ہیں۔ اس کا استعمال ان لوگوں پر کیا جاتا ہے جو میٹل ڈٹیکٹر سکین میں فیل ہو جاتے ہیں ۔
اس سلسلے میں ایک ریپبلیکن Jason Chaffetz کی طرف سے اس کی مخالفت میں بل پیش کیا گیا ہے۔ Jason Chaffetz کا کہنا ہے کہ صرف جہاز کو محفوظ کرنے کے لئے کوئی میرے بیوی یا بچوں کوننگا دیکھے۔
American Civil Liberties Union کی طرف سے بھی اس کے استعمال کی مخالفت کی گئی ہے۔
تفصیل
 

ساجداقبال

محفلین
کل کو دہشتگرد بم کھا کے معدے میں لانے لگے تو الٹرا ساؤنڈ لگا دینگے۔ کیا امریکی اتنے پاگل ہیں کہ دہشتگردی کے اسباب ختم کرنے کی بجائے ان اشیاء کی مارکیٹیں پیدا کریں۔
 

عسکری

معطل
یار سوچو اگر یہ مشین پاکستان میں ہو اور میں اس کو آپریٹ کرتا ہوں تب کیا ہو گا توبہ توبہ کرو:grin:
 

شاہ حسین

محفلین
جو حضرات و خواتین امریکا جانے کے ارادے سے ہیں وہ اب نہ جائیں اور وہاں پہلے سے موجود ہیں انُ سے گُزارش ہے وہ وہاں ہی رُکے رہیں ۔ اپنی عزّت اپنے ہاتھ۔۔۔۔۔۔۔۔
 

خرم

محفلین
اوہ میرے خیال میں تو میں اس مشین میں سے کئی دفعہ گزر چکا ہوں۔ لیکن یہ تصاویر اصل نہیں ہوتیں بلکہ ایک تھری ڈی امیج بنایا جاتا ہے بندے کا میرے خیال میں اور نہ ہی یہ امیج کپڑوں کے بغیر ہوتا ہے بلکہ اس کا مقصد صرف یہ ہوتا ہے کہ جس دھاتی پرزے کی وجہ سے پہلا ٹیسٹ فیل ہوا ہے اس کی نوعیت اور مقدار کا جائزہ لیا جائے۔
یہ بغیر کپڑوں والی بات اور دیگر چیزیں تو شائد یاروں کی انگریزی دانی ہے۔
 

محمدصابر

محفلین
آپ نے ٹھیک کہا خرم لیکن یہ تھری ڈی امیج حقیقی جسم کے جیسا ہی ہوتا ہے، اپنی انتہائی درستگی کے ساتھ ملی میٹر کی حد تک ٹھیک رزلٹ ہوتا ہے۔
 

فخرنوید

محفلین
کہیں یہ اب مقابلہ حسن والوں کے ہاتھ نا لگ جائے تا کہ پورا معائنہ ہو سکے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

محمدصابر

محفلین
ایک اور کیمرہ کی تفصیل ۔ (کوئی اس کا ترجمہ کر دے)
video-urinal.jpg


smile! Urine candid camera!

Acute airport-urinal observer and snapstream ceo rakesh agrawal catches this unlikely warning posted in a men’s restroom at the newish southwest airlines terminal at hobby. The text below the dept. Of homeland security logo at the top of the urinal reads:
automatic infrared flush sensors also provide video monitoring for security purposes.
hey, you’ll probably want to make sure you . . . Uh, “look your best” before you step away then, no? reports the high-tech exec:

* * *​
the camera appeared to be in the same panel that carried the flush sensor… a brushed metal panel with an oval shaped dark transparent glass with a red on it. . . .
And this panel was located just above the urinal itself. Given how close the user of the urinal would be to the flush sensor and camera, it’s probably designed to monitor people walking in/out/around the bathroom, not the user of the urinal. But still freaky!
 

خرم

محفلین
آپ نے ٹھیک کہا خرم لیکن یہ تھری ڈی امیج حقیقی جسم کے جیسا ہی ہوتا ہے، اپنی انتہائی درستگی کے ساتھ ملی میٹر کی حد تک ٹھیک رزلٹ ہوتا ہے۔
ایسا تھری ڈی کیمرا ابھی بننے میں بہت عرصہ ہے بھیا۔ ابھی تو تھری ڈی اینیمیٹڈ پکچرز کی کوالٹی بھی نہیں آسکی عام کیمروں میں۔ زیک بھیا اس معاملہ پر زیادہ روشنی ڈال سکیں گے۔
 

زینب

محفلین
کیا ضرورت تھی ۔۔۔۔۔۔۔اتنی محنت کی وہاں لوگ مرد اور خواتیں پہلے کوں سا کپڑے پہنتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہی ہی ہی برائے نام ہی ہوتے ہیں کپڑے جسم پر۔۔۔۔
 

زینب

محفلین
میں سمجھی پھر سے سب کو چھوڑ چھاڑ‌مجھے لپیٹ گئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔پر چلو شکر ہے میرا زکر غازیوں میں نہیں آتا
 
Top