ڈیرہ اسماعیل خان: ایک ہندو کو بچاتے ہوئے دو مسلمان بھی جاں بحق ہو گئ

خبر تو کل کی ہے لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈیرہ اسماعیل خان: ایک ہندو کو بچاتے ہوئے دو مسلمان بھی جاں بحق ہو گئے



07 مئی 2013
لندن (بی بی سی ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ خیبر پی کے میں فرقہ وارانہ تشدد کے حوالے حساس شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں مذہبی رواداری کا ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ہندو جوان کو بچاتے ہوئے دو مسلمان بھی جاں بحق ہو گئے۔ دونوں افراد میں سے ایک حافظ قرآن تھے اور دوسرے ڈیڑھ سال پہلے عیسائیت سے تائب ہو کر مسلمان ہوئے تھے۔ یہ واقعہ دو روز پہلے ڈیرہ اسماعیل خان میں تبلیغی مرکز زکریا مسجد کے سامنے پیش آیا۔ واقعہ کے عینی شاہدین نے بتایا کہ مسجد کے سامنے گٹر کی صفائی پر مامور نوجوان راجیش کام میں مصروف تھا۔ وہ صفائی کے لئے نیچے اترا تو زہریلی گیس کے باعث وہیں بے ہوش ہو گیا۔ راجیش کی جان بچانے کے لئے داؤد نامی نوجوان گٹر میں اترا لیکن وہ بھی وہیں بے ہوش ہو گیا۔ داؤد ڈیڑھ سال پہلے عیسائیت کا مذہب چھوڑ کر مسلمان ہوا تھا۔ زکریا مسجد کا حافظ اسداللہ انہیں بچانے کے لئے گٹر میں اتر گیا۔ حافظ اسداللہ نے دونوں کو اپنی چادر سے باندھا اور باہر نکال رہا تھا کہ اس کا پاؤں پھسلا اور وہ بھی گٹر میں گر گیا جس کے نتیجے میں تینوں ہلاک ہو گئے۔
نوائے وقت
 
Top