ڈیرہ غازی خان دو بسوں میں تصادم

ربیع م

محفلین
ڈیرہ غازی خان میں دو بسوں میں تصادم، 19 افراد جاں بحق
ویب ڈیسک 21 اکتوبر ، 2018

ڈیرہ غازی خان کے علاقے غازی گھاٹ کے قریب دو بسیں آپس میں ٹکراگئیں،حادثے کے 35 زخمی اسپتال منتقل، وزیراعظم کا اظہار افسوس—
فوٹو: جیو نیوز اسکرین گریب
ڈیرہ غازی خان میں بس حادثے کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے علاقے غازی گھاٹ کے قریب دو بسیں آپس میں ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں اب تک 19 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوچکی ہیں۔

ریسکیو انچارج کے مطابق حادثے کے 35 زخمی اسپتال میں زیرعلاج ہیں جبکہ دیگر افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی خان حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد آپس میں رشتہ دار ہیں،جن میں سے بیشتر کا تعلق ملتان سے تھا۔

ذرائع کے مطابق 70 افراد پر مشتمل قافلہ ڈی جی خان سے ملتان واپس آرہا تھا۔

ریسکیو کے ضلعی انچارج ڈاکٹر ناطق کے مطابق ایک بس ڈی جی خان سے ملتان جبکہ دوسری بس ملتان سے کراچی جارہی تھی۔

وزیراعظم عمران خان نے واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو ہرممکن امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اپنے بیان میں وزیراعظم نے حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو سرکاری خرچ پر بہتر علاج فراہم کیاجائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دلخراش حادثے میں جانی نقصان پر افسوس ہے اور وہ لواحقین سے اظہار ہمدری اور تعزیت کرتے ہیں۔
 

ربیع م

محفلین
یہ ایک ہفتے میں ہونے والا دوسرا سانحہ ہے اس سے قبل بھلوال میں سکائی ویز بس اور کیری ڈبہ کے درمیان تصادم سے 7 طالبات اور ڈرائیور جاں بحق ہوئے.
اللہ رب العزت اس سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت فرمائے.
متعلقہ حکام کو چاہیے کہ ان منہ زور بس ڈرائیورز اور کمپنیوں کے خلاف سخت قدم اٹھائے.
 
Top