کاشفی

محفلین
Pakistan-DGkhan-vanfallintolake-10killed_7-7-2013_108330_l.jpg
ڈیرہ غازی خان …ڈیرہ غازی خان میں مسافر وین پْلیا سے ٹکراکر نہر میں گرنے سے10افراد جاں بحق اور6 زخمی ہوگئے۔ بدقسمت مسافر پک اپ واہووا سے تونسہ جارہی تھی، جب چشمہ رائٹ بینک کینال پر قائم پْلیا عبور کرنے لگی توبے قابو ہوکر پْلیا کی دیوار سے ٹکرا گئی اور نہر میں جاگری، چھت پر سوار افرادنے کود کر جان بچانے کی کوشش کی، جس کے دوران 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے جبکہ ڈوبنے والے 8 مسافروں کی لاشیں نکال کر ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اوور لوڈنگ کے باعث پیش آیا اور گنجائش نہ ہونے کے باعث لوگوں کو گاڑی کی چھت پر بھی بٹھایا گیا تھا۔ واقعے میں زخمی ہونے والوں کو تحصیل اسپتال تونسہ منتقل کیا گیا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔ اوور لوڈنگ تو ان علاقوں میں معمول کی بات ہے۔ چشمہ رائٹ بینک کینال چونکہ بہت دیر سے بنی ہے اس لئے ابھی تک عوام کو تیرنا نہیں آیا۔ اسی وجہ سے جب حادثات ہوتے ہیں تو انسانی جانوں کا بچاؤ کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے

پس نوشت: یہ رائٹ بینک کینال دراصل پہاڑ کے دامن سے ہو کر گذرنی تھی جسے سیاسی مقاصد کی خاطر موجودہ مقامات سے گذارا گیا ہے :(
 
Top