ڈیٹنگ کے لیے کیا طریقے استعمال کیے گئے

ڈیٹنگ ٹائم لائن

ہم میں سے کچھ لوگ خوش قسمت ہوتے ہیں جن کا اس شخص سے ملاپ ہوجاتا ہے جس کے ساتھ وہ اپنی زندگی گزارتے ہیں۔ لیکن کچھ کو اس ملاپ کے لیے کچھ مختلف کرنا پڑتا ہے۔ لوگوں نے ملاپ کے لیے کئی دہائیوں میں کس طرح ٹیکنالوجی کا استعمال کیا۔

ابتدائی ’تنہا دل‘/ لونلی ہارٹس۔1695

لونلی ہارٹس کا پہلا اشتہار 19 جولائی 1695 کو شائع ہوا جس میں ایک ’جنٹلمین‘ کو ایک نوجوان اور اچھی خاتون کی تلاش تھی

1695.jpg


بہ شکریہ بی بی سی اردو
 
ساتھی کی تلاش کے اشتہار۔ 1870

میٹریمونیل نیوز ایسا پہلا اخبار تھا جو غیر شادی شدہ افراد کے لیے مخصوص تھا۔ اس کے بعد کئی ایسے جرائد سامنے آئے۔ سنہ 1900 تک ایسے 20 جرائد تھے جو ان افراد کے لیے شائع ہوتے تھے جو ساتھی کی تلاش میں تھے

1870.jpg
 
تنہا سپاہی۔1915

بیسویں صدی میں لونلی ہارٹ اشتہارات کے لیے ایک خاص مارکیٹ سامنے آئی۔ ڈیلی ایکسپریس نے محاذِ جنگ پر موجود ایک تنہا سپاہی کی کہانی شائع کی جسے ایک خاتون قلمی ساتھی کی تلاش تھی اور اس فوجی کو دو دن میں 470 خط ملے۔

1915.jpg
 
انیس سو چالیس کی دہائی کے شادی دفتر۔1944


انیس سو چالیس کی دہائی کے اس شادی دفتر میں مرد و خواتین کو ایک فارم بھرنے کو دیا جاتا جس میں ان کی ذاتی معلومات اور مثالی شریکِ زندگی کے بارے میں معلومات پوچھی جاتیں۔ اس کے بعد شادی دفتر ان کی پہلی ملاقات کا انتظام کرتا۔

1944.jpg
 
لونلی ہارٹ کِلرز۔1951

مارتھا بیک اور ریمنڈ فرنینڈز ان بیواؤں کو نشانہ بناتے جو اخبارات میں ساتھیوں کی تلاش کے اشتہارات دیتی تھیں۔ فرنینڈز ان خواتین سے رابطہ کرتا اور پھر ان کی قیمتی اشیاء لوٹ لیتا جبکہ اس ڈرامے میں مارتھا اس کی بہن کا کردار نبھاتی۔ ان پر تین افراد کے قتل کا الزام ثابت ہوا اور انہیں 1951 میں سزائے موت دے دی گئی۔ ان پر ستّر کی دہائی میں ہنی مون کلرز کے نام سے بنائی گئی۔

1951.jpg
 
کمپیوٹر کی مدد سے ساتھی کی تلاش۔1959

امریکہ کی سٹینفورڈ یونیورسٹی کے شعبۂ ریاضی کے طلباء نے اپنے فائنل پراجیکٹ کے لیے کمپیوٹر کی مدد سے ایسے انچاس مرد و خواتین کے جوڑے بنائے جنہوں نے کمپیوٹر ڈیٹ میچنگ پارٹی میں سوالنامے پر کیے تھے۔ اس کے نتیجے میں ایک شادی ہوئی۔

1959.jpg
 
ڈیٹنگ گیم۔1965

ڈیٹنگ گیم اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام تھا جو دنیا بھر میں ایسے پروگراموں کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہوا۔ اسے مختلف اشکال میں دنیا کے اٹھارہ ممالک میں پیش کیا گیا۔ آغاز کے 45 برس بعد مارچ 2011 میں اس کی ایک شکل فیس بک اور دیگر سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ پر سامنے آئی۔

1965.jpg
 
آپریشن میچ۔1965

1965 میں ہارورڈ کے دو طلباء نے آپریشن میچ شروع کیا جس میں کمپیوٹر پنچ کارڈز کی مدد سے طلباءو طالبات کی ملاقات کروائی جاتی تھی۔ کالج کے طلبہ پانچ ممکنہ ساتھیوں کے ناموں کے لیے تین ڈالر ادا کرتے تھے

1965-2.jpg
 
چیٹ روم میں داخلہ۔1980 کی دہائی

بلیٹن بورڈ سسٹم نے آن لائن رابطوں کو ممکن بنایا۔ لوگ دور رہتے ہوئے اور ایک دوسرے کو دیکھے بنا بھی دوسرے لوگوں سے رابطہ کر پائے اور ان کی محبت میں مبتلا بھی ہوئے۔

1980s.jpg
 
برطانیہ کی ’بلائنڈ ڈیٹ‘2003۔1985​


برطانیہ میں اختتامِ ہفتہ پر نشر کیا جانے والا بہت مقبول شو۔ اسّی کی دہائی میں ایک وقت میں اس کے ایک کروڑ اسّی لاکھ ناظرین تھے۔ اس شو میں ایک خاتون پردے کے پیچھے موجود تین افراد سے تین سوال پوچھتی تھی اور جس کے جواب اسے پسند آتے، اس کا انتخاب کرتی۔ اس شو پر 1998 میں ملنے والا ایک جوڑا آج بھی ساتھ ہے۔ اس شو کی میزبان سلا بلیک برطانیہ میں جانی پہچانی شخصیت بن گئی تھیں​
1985.jpg
 
پیار کی آن لائن سپر مارکیٹ۔1995

میچ ڈاٹ کام نے اپنے صارفین کو اپنی پروفائل بنانے اور دیگر صارفین کی پروفائل تک رسائی کی اجازت دی۔ آنے والے برسوں میں کئی ویب سائٹس نے یہ راہ اپنائی جس سے تنہا افراد کو اشتہارات دینے کے مواقع ملے۔ جون 2011 میں اس کے صارفین کی تعداد بیس لاکھ تک پہنچ گئی۔

match_com.gif
 
ای میل پر محبت۔1998

’یو ہیو گاٹ میل‘ دو ایسے افراد کے بارے میں بنائی گئی فلم ہے جو کاروباری حریف ہوتے ہوئے بھی ای میل پر گمنام رابطے کی وجہ سے ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ کچھ ماہرینِ نفسیات کے مطابق اس فلم سے آن لائن ڈیٹنگ کے بارے میں لوگوں کے شکوک دور ہوئے۔

1998.jpg
 
سائنسی ساتھی۔2000

ماہرینِ نفسیات کے مطابق آن لائن ڈینٹنگ کی دوسری نسل 2000 میں ای ہارمنی ڈاٹ کام کے آغاز کے ساتھ شروع ہوئی۔ ای ہارمنی سائنسی بنیاد پر ساتھی کی تلاش کا نظام پیش کرنے کی دعویدار ہے۔

2000_336.gif
 
باغات میں رشتے کی تلاش۔2000

چین میں والدین باغات میں اپنے بچوں کے بارے میں اشتہارات چسپاں کرتے ہیں جن میں ان کی خوبیاں بیان کی جاتی ہیں۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ دیگر والدین ان اشتہاروں کو پڑھیں اور اگر ان کی اولاد سے مطابقت ہو تو بات آگے بڑھ سکے۔

2000s.jpg
 
دل ربا جزیرہ/ ٹیمپٹیشن آئی لینڈ۔2001

ٹیمپٹیشن آئی لینڈ امریکی ٹی وی کا ایک ریئلیٹی شو ہے جس میں جوڑے ایک جنت نظیر جزیرے پر رہتے ہیں جہاں ان کے تعلق کی پائیداری جانچی جاتی ہے۔ یہ شو دنیا کے سترہ ممالک میں دکھایا جاتا ہے

2001.jpg
 
آن لائن ڈیٹنگ ایک بڑا کاروبار ہے۔2003

جیایوان ڈاٹ کام کا آغاز 2003 میں ہوا اور اب یہ چین کی سب سے بڑی آن لائن ڈیٹنگ ویب سائٹ ہے۔ کام سکور کے مطابق ہر ماہ اس پر نوے لاکھ مخصوص صارف آتے ہیں

2003.jpg
 
Top