ڈیڑھ سالہ بچی کی تدفین سے انکار

نایاب

لائبریرین
اس سارے بحث مباحثے میں ایک مقامی مسلمان زمیندار جن کی زمین قبرستان کے بالکل ساتھ ہے اور جنہوں نے اس مشترکہ قبرستان کے لیے اپنی زمین عطیہ بھی کی تھی نے کہا کہ بچی کی تدفین ان کی زمین میں کر دی جائے جس پر احمدیوں نے ان کی زمین میں تدفین کر دی۔
لنک
 

ابن رضا

لائبریرین
ہوا، پانی ، دھوپ روشنی، صحت اور بے شمار نعمتیں اللہ کریم نے بلاتفریقَ عقیدہ سب کو عطا کر رکھی ہیں۔ شکر ہے ان کی تقسیم انسانوں کے ہاتھ میں نہیں۔
 
ہوا، پانی ، دھوپ روشنی، صحت اور بے شمار نعمتیں اللہ کریم نے بلاتفریقَ عقیدہ سب کو عطا کر رکھی ہیں۔ شکر ہے ان کی تقسیم انسانوں کے ہاتھ میں نہیں۔

بلکہ کفار کو یہ زیادہ ہی عطا ہیں کہ اخرت میں ان کا حصہ نہیں ہے
 
آخری تدوین:
چلیں آپ شرعی حکم بتا دیں۔

میں تو خود مقلد ہوں
اس بات کا قائل ہوں کہ اہل رائے ، اہل علم کی تقلید کرنی چاہیے اور ذاتی رائے پر ان کی رائے کو فوقیت دینی چاہیے۔ عقل پرستی اچھی چیز ہے جب کہ یہ خدا تک لے جاوے۔ اسکے بعد تقلید ہی ہے
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے تو ایک معاشرتی طور پر بات کی تھی۔
احمدی تو کیا عیسائیوں کو بھی زمین میں دفن کر دیا جاتا ہے۔
 
ویسے ایک بات کہ کیا ڈیڑھ سالہ بچی کا تعلق کسی مذہب سے قائم کیا جا سکتا ہے؟
بھلے وہ کسی ہندو سکھ یا یہودی کے ہی گھر پیدا ہوئی ہو۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
میری رائے میں معصوم بچے کا تعلق کسی مذہب سے قائم نہیں کیا جا سکتا۔
ویسے بھی مرنے کے بعد معاملہ اللہ اور میت کے درمیان رہ جاتا ہے۔
 

صائمہ شاہ

محفلین
کیا قادیانی پاکستانی نہیں ہیں ؟ کیا پاکستانی صرف مسلمان ہی ہو سکتے ہیں ؟ جن کے باپ دادا بھی پاکستان میں ہی پیدا ہوے خواہ ان کا کوئی بھی مذہب ہو کیا ان کا پاکستان پر حق کسی سے کم ہے ؟ اور اقلیتوں کا تحفظ ؟ کیا پاکستان میں کوئی قانون نہیں ہے اقلیتوں کے تحفظ کے لیے ؟ وہ ڈیڑھ سال کی بچی جس کی زندگی اور موت دونوں ہی اللہ کے ہاتھ میں تھیں کیا اس کا اختیار تھا اس بات پر کہ وہ کسی قادیانی پاکستانی کے گھر پیدا ہو ؟
یا اللہ کس قدر ظلم ہے
 

ظفری

لائبریرین
ویسے آپس کی بات ہے کہ اس قسم کے رحجان اور رویئے کے حامل لوگ ، بقول@محمود احمدغزنوی۔۔۔ اردو محفل پر ہر جگہ بیٹ کرتے نظر آرہے ہیں ۔ :wasntme:
 
ایک غلطی کر گئے بی بی سی والے
نئی پالیسی کے انوسار
یہ بتایا ہی نہیں کی قبرستان ، دیوبندیوں کا تھا یا بریلیوں کا یا شیعوں کا ؟؟؟ :eek:
 

محمداحمد

لائبریرین
بچے تو فطرت پر پیدا ہوتے ہیں، لوگوں کو اس قدر شقیق القلبی سے بچنا چاہیے اور نفرت انگیزی پھیلانے والوں کی باتوں پر آنکھ بند کرکے یقین کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔
 
Top