الحمدللہ ترکی میں بے دینی کمزور ہو رہی ہے اور دین داری بہتر، جرمن نیوز ویب سائٹ نے ایک اچھی خبر لگائی ہے جس کی تفصیل نیچے نقل کی ہے آپ کی اس بارے میں کیا رائے ہے؟
کئی دہائیوں بعد ترک پارلیمان میں اسکارف نظر آئے گا
ترکی میں کئی دہائیوں بعد رواں ہفتے حکمران جماعت کی تین ارکان پارلیمان قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسکارف پہن کر شرکت کریں گی۔ اس اقدام کے خلاف حزب اختلاف نے احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔ ترکی میں ایک عرصے سے سرکاری اداروں میں اسکارف پہننے پر پابندی عائد تھی۔ رواں برس ستمبر میں اسلام پسند وزیر اعظم رجب طیب ایردوآن نے سرکاری اداروں میں عائد اسکارف پر پابندی اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔ قبل ازیں نوّے کی دہائی میں ایک اسلام پسند رکن پارلیمان نے اسکارف پہنتے ہوئے پارلیمنٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی اور اس جرم کی پاداش میں اُنہیں جلاوطن کر دیا گیا تھا۔
http://www.dw.de/عنوانات/خبریں/s-11986?maca=urd-rss-urd-news-7531-xml-mrss#17195686