نبیل
تکنیکی معاون
السلام علیکم،
یہ بات خوش آئند ہے کہ آپ دوست موضوعات کو ٹیگ کرنے کی سہولت کا استعمال کر رہے ہیں۔ اس طرح کچھ عرصے میں ٹیگز کے ذریعے فورم کے موضوعات کو بہتر طور پر منظم کرنا ممکن ہو جائے گا۔ اب جبکہ فورم میں موضوعات کو ٹیگ کرنے کی سہولت شامل ہو چکی ہے تو پہلے سے موجود موضوعات کو ٹیگ کرنے کی ضرورت بھی سامنے آ رہی ہے۔ ہر موضوع پر جا کر اس میں علیحدہ سے ٹیگ شامل کرنا قدرے دقت طلب ہے، اسی لیے میں نے بڑے پیمانے پر موضوعات میں ٹیگ شامل کرنے (mass tags editing) کی سہولت متعارف کروا دی ہے۔ واضح رہے کہ یہ سہولت صرف ناظمین کے لیے ہے کیونکہ یہ موڈریٹر کے کنٹرولز میں شامل ہے۔
جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے، ماس ٹیگز ایڈیٹنگ کے لیے کسی فورم کے صفحے پر پہلے کئی موضوعات کو منتخب کیا جاتا ہے۔
منتخب کردہ موضوعات ذیل کی تصویر کے مطابق ڈسپلے ہوں گے:
اس کے بعد موڈریشن کے کنٹرولز میں سے ذیل کی تصویر کے مطابق موضوعات کو ٹیگر کرنے کی آپشن منتخب کریں:
اس کے بعد ایک صفحہ ظاہر ہوگا جہاں موجود ٹیکسٹ باکس میں آپ منتخب کردہ موضوعات کے لیے ٹیگ شامل کر سکتے ہیں۔