***کائنات کا اختتام کیسے ہوگا؟***

ف۔قدوسی

محفلین
***کائنات کا اختتام کیسے ہوگا؟***

تمام دنیا کے سائنسدان اس بات کو مانتے ہیں کہ
جب اس دنیا میں موجود سیاروں ستاروں اور دوسرے
اجسام کے درمیان قوت کشش ختم ہوجائے گی تو اس
دنیا کا نظام درہم برہم ہوجائے گا سورج،چاند،ستارے
ایک دوسرے سے ٹکراکر تباہ ہوجائیں گے،سمندروں کا
پانی خشکی پر چڑھ آئے گا ہر چیز فنا ہوجائے گی۔۔۔۔
اس منظر کو قرآن مجید میں اس طرح بیان کیا گیا ہے:۔

"جب سورج بے نور ہوجائے گا،ستارے ٹوٹ کر گر پڑیں گے،اور جب پہاڑ چلائے جائیں گے"​
 
arifkarim

معطل
:surprise:! اوہ، یہ کونسی سائنس ہے کہ کشش ثقل ختم ہو جائے گی؟!:confused:
کشش ثقل ہی و ہ واحد طاقت ہے جو کسی بھی صورت کائنات میں ختم نہیں‌ہوتی اور مجموعی طور پر سب سے زیادہ طاقت ور ہے۔ کائنات کے اختتام سے متعلق میں ایک اور تھریڈ میں The Big Crunch تھیوری کے متعلق لکھ چکا ہوں، جو کہ The Big Bang تھیوری کا متضاد ہے!
 
وجی

لائبریرین
عارف کریم صاحب جو ذات کشش ثقل دے سکتا ہے تو وہ واپس بھی لے سکتا ہے
اب ثقل کس بنیاد پر کھینچ رہی ہے وہ کہاں سے پیدا ہوتی ہے اس سوال کا جواب ابھی تک سائنس نہیں دے سکی
 
ہاہاہا، بھائی کیا کسی نے یہاں سائنس نہیں‌پڑھی ہوئی۔ ہم جانتے ہیں کہ کشش ثقل کیا ہے!!!!
یہ ویڈیو دیکھیں:

نیز خدا نعوذباللہ کوئی مذاق نہیں ہے کہ اچانک اپنے بنائے ہوئے قانون قدرت ختم کر دے!
 
مھر رشید

محفلین
:surprise:! اوہ، یہ کونسی سائنس ہے کہ کشش ثقل ختم ہو جائے گی؟!:confused:
کشش ثقل ہی و ہ واحد طاقت ہے جو کسی بھی صورت کائنات میں ختم نہیں‌ہوتی اور مجموعی طور پر سب سے زیادہ طاقت ور ہے۔ کائنات کے اختتام سے متعلق میں ایک اور تھریڈ میں The Big Crunch تھیوری کے متعلق لکھ چکا ہوں، جو کہ The Big Bang تھیوری کا متضاد ہے!

میں نے کشش ثقل کے ختم ہونے کا ثبوت آپ کو فرہاد علی کہ ایک ٹاپک "سائنس اور قرآن " میں دے دیا ہے ۔۔ ملاحظہ فرمائیں ۔ :biggrin:
 
مھر رشید

محفلین
ہاہاہا، بھائی کیا کسی نے یہاں سائنس نہیں‌پڑھی ہوئی۔ ہم جانتے ہیں کہ کشش ثقل کیا ہے!!!!
یہ ویڈیو دیکھیں:

نیز خدا نعوذباللہ کوئی مذاق نہیں ہے کہ اچانک اپنے بنائے ہوئے قانون قدرت ختم کر دے!

آپ کشش ثقل کہ بارے میں اور بلیک ہول کہ بارے میں کچھ نہیں جانتے ۔ میں نے ایم ایس سی سپیس سا ئنس کر رکھا ۔ یہ بتانا چاہتا تھا کہ آپ فی الحال اپنی تعلیم مکمل کریں ۔ ۔ ۔

شکریہ
 
ف۔قدوسی

محفلین
عارف صاحب قیامت کیسے آئے گی؟ دنیا تباہ کیسے ہوگی؟ آسمان کیسے پھٹے گا؟ سچی اچانک تو نہیں ہوگا۔۔۔۔۔آہستہ آہستہ کشش ثقل ختم ہوگی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور اللہ تعالٰی کا فرمان سچ ثابت ہوگا
 
کشش ثقل قائم و دائم ہے اسوقت تک جب تک کائنات میں مادہ موجود ہے۔
 
Top