سویدا
محفلین
مائیکروسافٹ کے گیمنگ کنسول ایکس باکس کے ساتھ استعمال ہونے والا کائنکٹ سنسر نظام دنیا میں سب سے زیادہ تیزی سے فروخت ہونے والی برقی ڈیوائس بن گیا ہے۔
کائنکٹ ایکس باکس 360 کے ساتھ استعمال ہونے والا ایک انفراریڈ کیمرا ہے جو کھیلنے والے کی جسمانی حرکات پر نظر رکھتا ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق گزشتہ برس چار نومبر کو متعارف کروائے جانے والے اس نظام کی فروخت ایک کروڑ کی حد عبور کر چکی ہے۔
ادارے کے مطابق متعارف کروائے جانے کے دو ماہ کے اندر کسی ڈیوائس کی یہ شرحِ فروخت ایپل کے آئی فون اور آئی پیڈ سے بھی زیادہ ہے۔
مائیکروسافٹ کا یہ بھی کہنا ہے کائنکٹ کی مقبولیت کی وجہ سے ایکس باکس کی گیمز کی فروخت پر بھی مثبت اثر پڑا ہے اور اب تک دنیا میں ایک کروڑ سے زائد گیمز خریدی جا چکی ہیں۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے 2011 کےگیمر ایڈیشن کے مدیرگاز ڈیویز کا کہنا ہے کہ ’ہم تصدیق کر سکتے ہیں کہ کوئی اور کنزیومر الیکرٹونکس ڈیوائس متعارف کروائے جانے کے بعد دو ماہ کے عرصے میں اتنی تیزی سے نہیں بکی۔ یہ اس شعبے کی مضبوطی کو مدِنظر رکھتے ہوئے ایک شاندار کارنامہ ہے‘۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق مائیکروسافٹ نےگزشتہ برس چار نومبر سے رواں برس تین جنوری تک اسّی لاکھ کائنکٹ فروخت کیے جو روزانہ کی بنیاد پر اوسطاً ایک لاکھ تینتیس ہزار تین سو تینتیس بنتے ہیں۔
تاہم کائنکٹ کی اس ریکارڈ فروخت کے باوجود جنوری میں مائیکروسافٹ نے2010 کے آخری تین ماہ کے لیے چھ ارب تریسٹھ کروڑ ڈالر کےمنافع کا اعلان کیا تھا جو گزشتہ برس کے مقابلے میں تین کروڑ ڈالر کم ہے۔
http://www.bbc.co.uk/urdu/science/2011/03/110310_kinect_record_zs.shtml