کابل: گارڈ کی فائرنگ سے تین امریکی ڈاکٹر ہلاک

کابل: افغانستان کے دارلحکومت کابل میں امریکی چیریٹی کی جانب سے چلائے جانے والے ہسپتال میں گارڈ کی فائرنگ سے تین امریکی ڈاکٹرز ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق کیور انٹرنیشنل ہسپتال میں ہونے والے حادثے میں سیکورٹی گارڈ زخمی ہو گیا جسے پولیس نے پکڑ لیا ہے تاہم ابھی تک فائرنگ کے پیچھے مقاصد واضح نہیں ہو سکے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کیور ہسپتال کے سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ کے نتیجے میں تین غیر ملکی ہلاک اور میڈیکل اسٹاف کی ایک خاتون زخمی ہو گئیں۔

'واقعہ صبح دس بجے کے قریب پیش آیا جس میں حملہ آور زخمی ہو گیا اور اسے پولیس نے پکڑ لیا ہے۔ واقعے کے پیچھے مقاصد واضح نہیں ہوسکے'۔

کیور ہسپتال کو پنسلوانیا میں ایک غیر منافع بخش تنظیم کی جانب سے 1998 میں تعمیر کرایا گیا، یہ 29 ملکوں میں ہسپتال چلا رہی ہے اور دماغی بیماریوں اور جلے ہوئے مریضوں کے علاج میں خاص مہارت حاصل ہے۔

افغانستان میں امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے تینوں افراد امریکی ڈاکٹر تھے۔

سفارتخانے نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ انتہائی افسوس کے ساتھ اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کیور ہسپتال پر حملے میں تین امریکی ہلاک ہو گئے ہیں۔
http://urdu.dawn.com/news/1004333/afghan-hospital-guard-kills-3-american-doctors
 
بے گناہ مسیحاوں و ڈاکٹروں کا جو کہ آج کے افغانستاں میں ،افغانستان میں مخصوص حالات کی وجہ سے افغانستان کے دور دراز علاقوں میں بسنے والے غریب اور پسماندہ عوام کو جہاں علاج معالجے کی بہترین سہولتیں میسر نہیں، ویسے بھی بڑی نایاب مخلوق ہیں اور جن کی افغانستان کے پسماندہ و ضرورت مند لوگوں کو پہلے سے بھی زیادہ ضرورت ہے ،طالبان،القائدہ و حقانی نیٹ ورک کے دہشت گردوں کے ہاتھوں معصوم و بے گناہ ڈاکٹروں کا لرزہ خیز قتل طالبان،حقانی نیٹ ورک و القائدہ کے دہشت گردوں کی جہالت اور درندگی کا شاہکار ہے اور ان ڈاکٹروں کی بہمانہ ہلاکت اسلامی شریعہ کے اصولوں سے متصادم ہے جس میں غیر فوجی عناصر کے قتل سے سختی سے منع کیا گیا ہے۔

ویسے بھی ان ڈاکٹروں کی ہلاکت سے سب سے زیادہ نقصان، افغان عوام کے عام اور غریب عناصر کا ہو گا جن کو ان ڈاکٹروں کی موجودگی سے سب سے زیادہ فائدہ پہنچ رہا تھا۔ دہشت گرد جو غریب لوگوں کے غم میں ہلکان ہوئے جاتے اور جو ملک میں اسلامی نظام لانے کے دعوے دار ہیں ،مگر لوگوں کے دکھ ،درد اور غم اور تکالیف کا مداوا کر نے کے بجائے ، ان میں اضافہ کے موجب بن رہے ہیں۔ دہشت گردوں کا یہ فعل انتہائی قابل مذمت اور باعث شرم ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کابل میں ڈاکٹروں کا لرزہ خیز قتل

http://awazepakistan.wordpress.com/
 
آخری تدوین:
Top