الف نظامی
لائبریرین
کارپس پر مبنی اردو – انگریزی لغت
CORPUS BASED Urdu English dictionary
مرتبہ : حافظ صفوان محمد چوہان ( پی ایچ ڈی ) ، سید محمد ذوالکفل بخاری ( ایم اے TFL )
صفحات : چھ سو اسی
مجلد کور ، رنگین صفحہ
CORPUS BASED Urdu English dictionary
مرتبہ : حافظ صفوان محمد چوہان ( پی ایچ ڈی ) ، سید محمد ذوالکفل بخاری ( ایم اے TFL )
صفحات : چھ سو اسی
مجلد کور ، رنگین صفحہ
پیش لفظ ہمارے نہایت محترم اُردو دوست اور اُردو فاضل پروفیسر گوپی چند نارنگ نے لکھا ہے۔
لغات کے باب میں معلومات عام ہیں، ان کی تاریخ یا خلاصہ نہیں دہراؤں گا۔
جان شیکسپیئر ( نہ کہ شاعرہ ڈرامہ نویس ولیم شیکسپیئر ) ڈنکن فاربس ، ایس ڈبلیو فیلن اور جان کی بلیٹس سے شروع ہوا یہ بڑا ہی اہم اور مشکل منصوبہ
” اردو – انگریزی لغت نویسی”
آج بھی نئے نئے تقاضوں کے مطابق ارتقا پذیر رہتا ہے۔
ڈاکٹر حافظ صفوان محمد چوہان اور ان کے رفقا نے اُردو کے تقریباً ڈیڑھ کروڑ الفاظ کے مجموعے کو کھنگال کر یہ لغت جاری کی ہے اور زبان کی نئی تکنیک اور روزمرہ کی ضرورتوں کا خاص خیال رکھا ہے (ان الفاظ میں گوپی چند نارنگ کے الفاظ شامل ہیں )
میں سمجھتا ہوں مرتبین کو حکومت پاکستان سے بھی کوئی اعزاز کوئی انعام ملنا چاہئے کہ اُردو ہماری قومی زبان ہے اور اس میں یہ کارنامہ ایک خاص قومی حیثیت رکھتا ہے
بحوالہ : نقارخانے میں از جمیل الدین عالی