کار گاہِ زندگانی کو زیاں سمجھا تھا میں

علامہ اقبال کے اِس مصرعے پر تضمین ۔۔

''اس زمین و آسماں کو بیکراں سمجھا تھا میں''

کار گاہِ زندگانی کو زیاں سمجھا تھا میں
آفرینش کو بھی اپنی رائیگاں سمجھا تھا میں

اُسجدو کے حکم نے یہ منکشف مجھ پر کیا
اَحسنِ تقویم ہوں میں، یہ کہاں سمجھا تھا میں

ہے کرم شاخِ تمنا پر یہ برگِ لالہ زار
آرزوئے فصلِ گل کو خونچکاں سمجھا تھا میں

ہفت عالم زیر ِ پائے چشمِ بیناآگئے

ہو گئی وقفِ تماشہ چار دن کی زندگی
جس کو اے نقوی حیات ِ جاوداں سمجھا تھا میں

ذوالفقار نقوی
 
ابن رضا

لائبریرین
بہت عمدہ جنابِ نقوی صاحب:)
ہو گئی وقفِ تماشہ چار دن کی زندگی
جس کو اے نقوی حیات ِ جاوداں سمجھا تھا میں
 
طارق شاہ

محفلین

مکرمی جناب ذوالفقار نقوی صاحب !
اپنی یہ بہت اچھی بلکہ خوب و مربوط طرحی غزل
شیئر کرنے پر تشکّر اور بہت سی داد قبول کیجئے
مضامین زود فہم، معنیٰ خیز اور دل و دماغ پر پُراثرہیں
گرہ بھی خوب ہے:)

ایک بات جو ذہن میں آئی وہ یہ کہ مطلع جداگانہ یا الگ سے
حتمی نتیجہ نہیں دے پا رہا ۔ بعد کے شعرکے ساتھ ہی، اب
یوں نہ سمجھنا بوجۂ کشف ظاہر ہوتا ہے
یہ کوئی ایسی عیب یا تنافروالی بات تو نہیں ، بس مجھے
لگا کہ خیال قطعہ بند کا متقاضی ہے تو برسبیل ذکر کردیا
ورنہ دلی داد تو میں دے ہی چُکا :):)
بہت خوش رہیں صاحب اور لکھتے رہیں
 
سر ....مفصل تبصرہ کرنے کے لئے ممنون ہوں ....ہاں ....پہلے دو اشعار مل کر بات ظاہر کر رہے ہیں ....اور میرے جیسے ایک طالب علم سے ایسا ہو جانا بعید از امکان نہیں ہے .....غزل کا شعر مکمل ہو ....شاید ابهی میری دسترس میں نہیں ....
آپ اساتذہ کی رہنمائی یقینا مجهے ایسا کرنے پہ قادر ہونا سکها سکتی ہے.....
 
طارق شاہ

محفلین
مکرمی جناب ذوالفقارنقوی صاحب !
سر کہہ کر آپ مجھے شرمندہ نہ کریں صاحب ۔
آپ کی یہ غزل کسی بھی لحاظ سے کسی اچھے سے اچھے شاعر کے کلام سے کم نہیں
سچ پوچھئے تو کسی کی بھی پوری غزل یا تخلیق پہ لکھنا اپنا ایک ہی اچھے شعر تخلیق
کرنے سے آسان ہے ۔ آپ شاعر ہیں صاحب نظر ہیں حسّاس ذہن اور دل رکھتے ہیں
ساتھ ساتھ الله نے آپ کو کشادہ دل بھی کیا ہے جو دوسروں کی سن بھی لیتے ہیں ۔اسی سے
آپ کا مستقبل تابناک اور زمانے پر مہر ثبت کرنے والا لگتا ہے

میرا مقصد ان تمام پہلوؤں سے آپ کو آگاہ کرنے میں صرف یہی رہا کہ میں چاہتا ہوں
آپ کی تحریریں ہر نقطۂ نظر سے خوب ہوں ۔ اور آپ ہر زاویہ سے ہر شعر اور لفظ کو دیکھیں

کوئی مجھے میری غلطی اگر بتا تا ہے یا یہ کہتا ہے کہ یوں صحیح ہے یا ہوگا اور کمپئریشن
سے مجھے بھی یہی لگتا ہے تو میری یہ کوشش ہوتی ہے کہ یہی چیز مجھ سے دوبارہ نہ ہو ،
اس قسم کی کوشش کرتے رہنے سے بالآخر کامیابی ہو ہی جاتی ہے

میرا اس غزل پر لکھنا اگر دیکھیں تو ،دراصل آپ پر ذرا مزید پریشر کے اور کچھ نہیں تھا
کہ آئندہ بوقت بندش کئی خیالوں میں اس کا بھی خیال رہے

ورنہ غزل کو غزلِ مسلسل کہہ کر بھی آپ میرا کہنا رد کرسکتے تھے
امید ہے یوں ہی اچھی اچھی تحریریں ملتی رہیں گی
بہت خوش رہیں صاحب اور لکھتے رہیں ، الله کرے زور قلم اور زیادہ

:):)
 
محترم ....مجهے بہت اچها لگتا ہے جب کوئی صاحب علم میری کسی تخلیق پر کهل کر بات کرتا ہے .... امید ہے آپ اپنی قیمتی آرا سے نوازتے رہیں گے.....بہت شکریہ
 
آخری تدوین:
Top