تاسف کاشف زبیر کی وفات

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جاسمن

لائبریرین
علیم الحق حقی کے بعد محی الدین نواب اور اب جاسوسی ڈائجسٹ اور سسپینس ڈائجسٹ کے بہت خوبصورت تحریروں کے خالق کاشف زبیر 22 فروری کو اللہ کو پیارے ہو گئے۔
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے۔ قبر اور دوزخ کا عذاب معاف فرمائے۔ قبر کو روشن،ہوادار اور کشادہ کرے۔ اور اس میں جنت کی کھڑکیاں کھول دے۔ لواحقین کو صبرِ جمیل دے اور انہیں مرنے والے کے لئے صدقۂ جاریہ بنا دے۔ آمین!
مرحوم بہت ہی خوبصورت کہانیاں لکھتے تھے۔ وہ اپنی کہانیوں میں معاشرتی قدروں کا خاص خیال رکھتے تھے۔ مزاح بھی بہت خوبصورت لکھتے تھے۔مجھے اُن کی تحریریں بہت پسند ہیں۔ اپنے بچوں کو بھی اُن میں سے کچھ سُناتی ہوں۔ علیم الحق حقی اور اقبال احمد دونوں کے سٹائل کو ملا دیا جائے تو اُن کا سٹائل بنتا ہے۔ اُن سے ملنے کی خواہش اب خواہش ہی رہے گی۔
ہونہار،نوجوان،باشرع اور پیروں سے معزور مگر عزم و حوصلے کے پیکر اور صاحبِ طرز کہانی نگار،کاشف زبیر کئی ہفتوں سے بیمار تھے۔
بہت دکھ ہے۔ اللہ انہیں اگلے جہان میں آسانیاں عطا کرے۔ آمین!
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
کاشف گیارہ سال کی عمر میں معذور ہوئے تھے۔ والدہ نے ڈاکٹروں کے سامنے ہاتھ پھیلانے کی بجائے ہومیو پیتھی ڈاکٹر سے علاج شروع کروا دیا۔ اس ڈاکٹر کی محنت سے کاشف ویل چئیر پر آگئے۔ ایم اے کے بعد تحاریر لکھنی شروع کیں۔ گزشتہ پندرہ بیس برس سے تواتر کے ساتھ لکھ رہے تھے۔ پہلی کہانی جاسوسی نے شائع کی تھی۔
ایسی عزم و حوصلے کی داستانیں بہت کم ملتی ہیں اور ان میں حالات سے ہمت ہارنے والوں کے لیے سبق ہیں۔
اللہ تعالی ان کے درجات بلند کرے۔ پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔

جیسا کہ جاسمن آپ نے کہا کہ نامور ادیب ایک ایک کر کے اس سال کے آغاز سے ہی خالق حقیقی سے جاملے ہیں۔ وہیں اردو کے لیے دعا بھی ہے۔ اللہ اس کا دامن اسی پائے کے ادیبوں سے بھرا رکھے۔

پس نوشت: کاشف اپنی والدہ اور اہلیہ کے قلمی ناموں سے بھی لکھا کرتے تھے۔
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون
افسوس ناک خبر ہے۔ واقعی حقی صاحب اور نواب صاحب کے بعدایک اور شاندار لکھاری سے قارئین محروم ہو گئے ہیں۔
اگرچہ اب تو کافی عرصہ سے جاسوسی ڈائجسٹ نہیں پڑھا، لیکن جب پڑھتا تھا تو کاشف زبیر کی "جلیل اور راجا سیریز" کا شدت سے انتظار ہوا کرتا تھا۔
اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین
 

ہادیہ

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائےاور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین ثم آمین
 

تجمل حسین

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون
اگرچہ اب تو کافی عرصہ سے جاسوسی ڈائجسٹ نہیں پڑھا، لیکن جب پڑھتا تھا تو کاشف زبیر کی "جلیل اور راجا سیریز" کا شدت سے انتظار ہوا کرتا تھا۔
ویسے تو ان کے متعلق ذہن میں نہیں آرہا تھا کیونکہ میں ڈائجسٹ وغیرہ کم ہی پڑھتا ہوں۔ لیکن آپ کا مراسلہ پڑھتے ساتھ ہی ان کے متعلق ذہن میں آگیا۔ واقعی بہت اچھے رائٹر تھے۔
 
انا للہ وانا الیہ راجعون
اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائےاور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین ثم آمین
ایک اور شاندار لکھاری سے قارئین محروم ہو گئے ہیں
جلیل اور راجا سیریز کے دیوانے تھے ہم۔۔۔۔کتنا پیارا اور نرالے انداز سے لکھتے تھے قاری کو اپنے ساتھ بہا لے جاتے اور قار ی یوں محسوس کرتا تھا جیسے وہ خود اس کہانی کا اک کردار ہے
 

یاز

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون

ویسے تو ان کے متعلق ذہن میں نہیں آرہا تھا کیونکہ میں ڈائجسٹ وغیرہ کم ہی پڑھتا ہوں۔ لیکن آپ کا مراسلہ پڑھتے ساتھ ہی ان کے متعلق ذہن میں آگیا۔ واقعی بہت اچھے رائٹر تھے۔
جلیل اور راجا کے ساتھ کچھ اور دلچسپ کردار بھی ہوتے تھے اس سیریز میں، جیسے ہمسائی خالہ لاؤڈ سپیکر، شنو، فتو (اپنے ہوٹل میں بہت اونچی آواز میں ڈیک چلانے والا) وغیرہ
 

اوشو

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
باہمت انسان اور زبردست لکھاری
مولا کریم مغفرت فرمائے. آمین
 

ساقی۔

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون

بہت دکھ ہوا پڑھ کر ۔
جلیل اور راجا کی کہانی بہت شوق سے پڑھتا تھا میں بھی۔ اب کبھی شائع نہیں ہو گی!​
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top