اس ماہ کاشف زبیر کی آخری کہانی جاسوسی ڈائجسٹ کے شروع کے صفحات کی زینت بنی ہے۔ بہت خوبصورت موضوع ۔ جیسا کہ ان کا وصف رہا تھا۔ لگتا ہے کہ شاید ان کی بیوی نے ان کی کوئی ادھوری کہانی پوری کی ہو ورنہ یہ پہلے ہی آجاتی۔
بہرحال اللہ بہتر جانتا ہے۔
بہت یاد آئے۔
اللہ سے دعا ہے کہ مرحوم کو اعلی درجات عطا فرمائے۔ ان کے لیے ہماری سب دعائیں قبول فرمائے۔ ان کی قبر کو ٹھنڈا، ہوادار، کشادہ اور روشن کرے۔ اس میں جنت کی کھڑکیاں کھول دے۔ ان کے لواحقین کی حلال روزی میں برکتیں عطا کرے اور آسانیاں اور خوشیاں دے۔ نصیب اچھے کرے۔ آمین!