کاش میٹرو بس کراچی میں بنتی

شہباز شریف اج کراچی کے دورے پر پہنچے
انھوں نے کہا کہ کاش میٹرو بس کراچی میں بنتی۔ کراچی کے عوام شہباز شریف کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ کراچی کے لوگ سالوں سے ترقیاتی کاموں کےلیے ترس رہے ہیں جو ان کا حق ہے۔ یہ سہولیات جو ایم کیوایم اور پی پی انھیں نہ دیے سکیں امید ہے کہ ن لیگ کی اگلی بننے والی حکومت فراہم کرسکے گی۔ کاش کراچی کے عوام دل کھول کر ن لیگ کو ووٹ دے کر قومی سیاست کریں۔
 
ایک اچھی بات یہ ہوی ہے کہ ن لیگ اور فنکشنل لیگ نے ملکر انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ اس بات کا امکان ہے کہ کراچی سے ن ایک سیٹ لے ہی لے گی انشاللہ
 
arifkarim

معطل

میٹرو بس کا خسارہ کون پورا کرے گا؟ ایم کیو ایم کا بھتہ؟
 
حسان خان

لائبریرین
کراچی کے لوگ سالوں سے ترقیاتی کاموں کےلیے ترس رہے ہیں جو ان کا حق ہے۔

کراچی کے لوگ بلدیاتی نظام کے لیے ترس رہے ہیں، کیونکہ بلدیاتی دور میں ہی کراچی میں ترقی ہوئی ہے۔ مصطفیٰ کمال کو لوگ آج بھی یاد کرتے ہیں۔ ن لیگ کے کراچی میں بر سرِ اقتدار آن کے بجائے بلدیاتی نظام واپس آ جائے تو ترقیاتی کاموں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو جائے گا۔ نواز شریف کی بلدیاتی نظام سے مخالفت کراچی کی عوام دیکھ چکی ہے۔ پھر وہ ن لیگ کو کیوں ووٹ دے؟ اس کے بجائے وہ عمران خان کو کیوں ووٹ نہ دے جس نے بلدیاتی نظام کی ہمیشہ حمایت کی ہے، اور اسے منشور کا حصہ بنایا ہے؟
 
کراچی کے لوگ بلدیاتی نظام کے لیے ترس رہے ہیں، کیونکہ بلدیاتی طور میں ہی کراچی میں ترقی ہوئی ہے۔ مصطفیٰ کمال کو لوگ آج بھی یاد کرتے ہیں۔ ن لیگ کے کراچی میں بر سرِ اقتدار آن کے بجائے بلدیاتی نظام واپس آ جائے تو ترقیاتی کاموں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو جائے گا۔ نواز شریف کی بلدیاتی نظام سے مخالفت کراچی کی عوام دیکھ چکی ہے۔ پھر وہ ن لیگ کو کیوں ووٹ دے؟ اس کے بجائے وہ عمران خان کو کیوں ووٹ نہ دے جس نے بلدیاتی نظام کی ہمیشہ حمایت کی ہے، اور اسے منشور کا حصہ بنایا ہے؟

عمران کے لیے جو وال چاکنگ کراچی میں رہی ہے میرا نہیں خیال کراچی میں عمران کا کوئی چانس ہے
البتہ کلفٹن کے حلقے سے ن کے جیتنے کے چانسز ہیں
 
حسان خان

لائبریرین
عمران کے لیے جو وال چاکنگ کراچی میں رہی ہے میرا نہیں خیال کراچی میں عمران کا کوئی چانس ہے
البتہ کلفٹن کے حلقے سے ن کے جیتنے کے چانسز ہیں

بات جیتنے کے مواقع کی نہیں، بات کراچی کے لیے بہتر امیدوار کی ہے۔ ن لیگ کراچی کے لیے کہیں سے بھی ٹھیک نہیں ہے کیونکہ یہ بلدیاتی نظام کی مخالفت کرتی ہے۔
 
حسان خان

لائبریرین
ایک اچھی بات یہ ہوی ہے کہ ن لیگ اور فنکشنل لیگ نے ملکر انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ اس بات کا امکان ہے کہ کراچی سے ن ایک سیٹ لے ہی لے گی انشاللہ

فنکنشل لیگ کی کراچی میں کوئی حیثیت نہیں ہے۔ ایسی دس جماعتیں بھی ن لیگ کے ساتھ مل جائیں تو نشست نہیں جیت سکتی۔
 
arifkarim

معطل
بات جیتنے کے مواقع کی نہیں، بات کراچی کے لیے بہتر امیدوار کی ہے۔ ن لیگ کراچی کے لیے کہیں سے بھی ٹھیک نہیں ہے کیونکہ یہ بلدیاتی نظام کی مخالفت کرتی ہے۔
بلدیاتی نظام میں ٹیکس چوری کے مواقع کم ہو جاتے ہیں اسی لئے نورا کشتی اس نظام کی مخالفت کرتی ہے۔
 
Top