آتش ملیری
محفلین
کاش۔۔۔۔۔۔۔
کاش ہم
شہرت سے دور
دولت سے پرے
کسی بے نام سے
صحرا کے باسی ہوتے
جہاں
آگہی نام کی
آگ کا
کوئی نشان ہوتا
اور نہ
اس آگ کے
بطن سے
اظہار نام کا
کوئی دھواں اٹھتا
جہاں بکریوں کا
ریوڑ ہوتا
اور ہم
چرواہا بن کر
اس کی نگہبانی کرتے۔۔
اور سرمئی شام سمے
بانسری بجا کر
جمال_فطرت سے
خود کو
ہم آہنگ کرتے
اے کاش ہم
شہرت سے دور
دولت سے پرے
کسی بے نام سے
صحرا کے باسی ہوتے!!!!
کاش ہم
شہرت سے دور
دولت سے پرے
کسی بے نام سے
صحرا کے باسی ہوتے
جہاں
آگہی نام کی
آگ کا
کوئی نشان ہوتا
اور نہ
اس آگ کے
بطن سے
اظہار نام کا
کوئی دھواں اٹھتا
جہاں بکریوں کا
ریوڑ ہوتا
اور ہم
چرواہا بن کر
اس کی نگہبانی کرتے۔۔
اور سرمئی شام سمے
بانسری بجا کر
جمال_فطرت سے
خود کو
ہم آہنگ کرتے
اے کاش ہم
شہرت سے دور
دولت سے پرے
کسی بے نام سے
صحرا کے باسی ہوتے!!!!