گرافکس کامک بک جیسی تصاویر ۔

جہانزیب

محفلین
2718493723_c296e59892.jpg
3052665645_ca3eb08029_o.jpg

طریقہ ۔

پاپ آرٹ کا استعمال اشتہارات اور کامک بکس میں بہت زیادہ ہے ۔ پاپ آرٹ میں بجائے ایک رنگ کے مختلف شیڈ استعمال کرنے کے، صرف متعلقہ رنگ کا ایک ہی شیڈ استعمال کیا جاتا ہے ۔

سب سے پہلے آپ جس تصویر کو استعمال کرنا چاہتے ہیں، اسے گمپ میں کھول لیں، میں جس تصویر کا استعمال کر رہا ہوں، وہ یہاں سے لی گئی ہے ۔
اب لئیر ڈاک میں جا کر، تصویر کو ڈپلیکٹ کر لیں، اردو میں پرت کا عکس متوازی حاصل کر لیں ۔

3052665445_cd67732af2_o.png

اب colors میں جا کر Invert کو منتخب کریں ۔
لئیرز موڈ میں لیئر کا موڈ Value منتخب کر لیں ۔ اور لئیر کی Opacity کو 50 کر دیں ۔

3053499508_e201a0fd01_o.png

اب دوبارہ سب سے نچلی لئیر کو ڈپلیکیٹ کر لیں، اور تیر کا نشان استعمال کرتے ہوئے اسے سب سے اوپر لے جائیں ۔

3052665803_cc8930852f_o.png

سب سے اوپر والی لئیر منتخب کریں اور لئیر موڈ Overlay کر لیں ۔ ، Colors اور وہاں Desaturate منتخب کریں،اور وہاں Average منتخب کر لیں ۔ ایسا کرنے کے بعد دوبارہ Colors اور پھر Threshold کا استعمال کریں ۔یہاں اپنی تصویر کی مناسبت کے لحاظ سے مقدار رکھیں، اس تصویر میں مقدار کو میں نے 80 رکھا ہے ۔

اور یہ رہا ہمارا نتیجہ ۔

3052665645_ca3eb08029_o.jpg

فوٹو شاپ ٹوٹوریل ۔
 

ابوشامل

محفلین
اب تو میں سنجیدگی سے غور کر رہا ہوں کہ جہانزیب بھائی گمپ کا میدان پکڑیں اور میں فوٹو شاپ کے ٹیوٹوریل پیش کرنا شروع کردوں۔
 

جہانزیب

محفلین
اب تو میں سنجیدگی سے غور کر رہا ہوں کہ جہانزیب بھائی گمپ کا میدان پکڑیں اور میں فوٹو شاپ کے ٹیوٹوریل پیش کرنا شروع کردوں۔

فہد بھائی ہم تو کب سے منتظر بیٹھے ہیں‌ کہ کوئی استاد سکھائے، میں‌ تو بس کام ہی چلاتا ہوں‌ ۔
 

mujeeb mansoor

محفلین
میں بھی فوٹو شاپ کے کچھ ٹیوٹوریل پیش کرنا چاہتاہوں
جوکہ میں نے پہلے سے تیار رکھے ہیں لیکن مجھے وہاں داخل ہونے کی اجازت نہیں مل رہی
کوئی بتائے گا کہ کیوں؟
 

زیک

مسافر
میں بھی فوٹو شاپ کے کچھ ٹیوٹوریل پیش کرنا چاہتاہوں
جوکہ میں نے پہلے سے تیار رکھے ہیں لیکن مجھے وہاں داخل ہونے کی اجازت نہیں مل رہی
کوئی بتائے گا کہ کیوں؟

مجیب انہیں آپ یہاں پوسٹ کریں اور جب مکمل ہو جائیں تو بتا دیں تاکہ انہیں پبلک فورم میں منتقل کر دیا جائے۔
 
Top