کامیابی کیا ہے؟(صلائے عام ہے یارانِ نکتہ داں کے لیے)

ساقی۔

محفلین
دنیا میں کوئی انسان ایسا نہیں ہو گا جو کامیاب ہونا نہ چاہتا ہو۔ کامیابی کا مفہوم ہر انسان کے لیے مختلف ہو سکتا ہے ۔ زیادہ تر کے لیے مال و زر، کسی کے لیے زمین و جائیداد ، کسی لے کیے اقتدار،(یعنی نیم ، فیم منی)کسی کے لیے ڈاکٹر ، انجینئر، ایکٹر بننا ،کسی کے لیے صحت یا کسی اور چیز کو پا لینے کا نام کامیابی ہوتا ہے ۔

آپ کے خیال میں کامیابی کیا ہے؟
 
الشفاء

لائبریرین

فَمَنْ زُحْزِحَ عَنْ النَّارِ وَأُدْخِلَ الْجَنَّةَ فَقَدْ فَازَ ۔۔۔ آل عمران۔85۔

پس جو کوئی دوزخ سے بچا لیا گیا اور جنت میں داخل کیا گیا وہ واقعی کامیاب ہو گیا۔۔۔

اور یہ کامیابی حاصل کرنے کا طریقہ۔۔۔

وَمَنْ يُطِعْ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ فَازَ فَوْزاً عَظِيماً ۔۔۔الاحزاب۔ 71۔
اور جو شخص اللہ اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرتا ہے تو بیشک وہ بڑی کامیابی سے سرفراز ہوا۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
فَمَنْ زُحْزِحَ عَنْ النَّارِ وَأُدْخِلَ الْجَنَّةَ فَقَدْ فَازَ ۔۔۔ آل عمران۔85۔
پس جو کوئی دوزخ سے بچا لیا گیا اور جنت میں داخل کیا گیا وہ واقعی کامیاب ہو گیا۔۔۔

اور یہ کامیابی حاصل کرنے کا طریقہ۔۔۔

وَمَنْ يُطِعْ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ فَازَ فَوْزاً عَظِيماً ۔۔۔ الاحزاب۔ 71۔

متفق۔
 
جیہ

آپ نے تو بحث ہی لپیٹ لی۔ اس کے بعد کوئی اور کیا کہہ سکتا ہے۔ سبحان اللہ
 
عبد الرحمن

لائبریرین
اہل دانش کامیابی کی ایک تعریف یوں بھی کرتے ہیں:

"اپنے حصے کی غلطی کا اعتراف کرلینا کسی بھی مسئلے کے حل کی طرف پہلا کامیاب قدم ہوتا ہے۔"
 
ساقی۔

محفلین
فَمَنْ زُحْزِحَ عَنْ النَّارِ وَأُدْخِلَ الْجَنَّةَ فَقَدْ فَازَ ۔۔۔ آل عمران۔85۔
پس جو کوئی دوزخ سے بچا لیا گیا اور جنت میں داخل کیا گیا وہ واقعی کامیاب ہو گیا۔۔۔

اور یہ کامیابی حاصل کرنے کا طریقہ۔۔۔

وَمَنْ يُطِعْ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ فَازَ فَوْزاً عَظِيماً ۔۔۔ الاحزاب۔ 71۔
اور جو شخص اللہ اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرتا ہے تو بیشک وہ بڑی کامیابی سے سرفراز ہوا۔

متفق

خیر آپ کو زبردست کی ریٹنگ تو بہت ملی ۔جس میں میں بھی شامل ہوں ۔ ریٹنگ دینا آسان ہے ماوس سے ٹک ہی تو کرنی ہوتی ہے ۔
لیکن جو آیات مبارکہ آپ نے پیش کیں ان پر سچے دل سے عمل کرنے کی کوشش لاکھوں میں کوئی ایک ہی کرتا ہے۔ ورنہ زیادہ تر نیم ، فیم، اور منی(نام، شہرت، اور دولت) کو ہی کامیابی سمجھے بیٹھے ہیں ۔لوگوں کو معلوم بھی ہے کہ حقیقی کامیابی یہی ہے جسکا آپ نے ذکر کیا مگر پھر بھی کامیاب ہونے کے لیے کوئی محنت نہیں !
یہ تو وہی بات ہوئی نا ۔ ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور

ایسا کیوں ہے؟
 
الشفاء

لائبریرین
خیر آپ کو زبردست کی ریٹنگ تو بہت ملی ۔جس میں میں بھی شامل ہوں ۔ ریٹنگ دینا آسان ہے ماوس سے ٹک ہی تو کرنی ہوتی ہے ۔
ہماری طرف سے یہ ریٹنگ ، اور اتنی اور بھی ، آپ کے لئے۔۔۔۔ہم اس کا کیا کریں گے حبیبی۔۔۔:)

فی زمانہ اگر لوگ اس حقیقت کو جان اور مان لیں جو اللہ عزوجل اور اس کے رسول علیہ الصلاۃ والسلام نے بتا دی ہے تو یہ بھی غنیمت سے کم نہیں۔۔۔۔

متفق
لیکن جو آیات مبارکہ آپ نے پیش کیں ان پر سچے دل سے عمل کرنے کی کوشش لاکھوں میں کوئی ایک ہی کرتا ہے۔ ورنہ زیادہ تر نیم ، فیم، اور منی(نام، شہرت، اور دولت) کو ہی کامیابی سمجھے بیٹھے ہیں ۔لوگوں کو معلوم بھی ہے کہ حقیقی کامیابی یہی ہے جسکا آپ نے ذکر کیا مگر پھر بھی کامیاب ہونے کے لیے کوئی محنت نہیں !
یہ تو وہی بات ہوئی نا ۔ ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور

ایسا کیوں ہے؟

بھیا۔تھوڑا سا اپنے اندر جھانکیں گے تو جواب وہیں مل جائے گا، کسی سے پوچھنے کی ضرورت ہی نہیں رہے گی۔۔۔:)

کٹی ہے رات تو ہنگامہ گستری میں تری
سحر قریب ہے اللہ کا نام لے ساقی ۔
 
نایاب

لائبریرین
کامیابی ہے کیا شئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
کامیابی اک احساس کا نام ۔۔۔۔۔ وہ احساس جو دل میں سکون اور روح میں خوشی بکھیر دے ۔
یہ احساس ابھرتا ہے انسان کے اپنے اعمال سے ۔ ایسے اعمال جن سے دکھی انسانیت سکھ پائے ۔
کسی روتے کو ہنسا دیا ۔ کسی کا بوجھ بانٹ لیا ۔ ۔ کسی بھٹکے کو راہ دکھا دی ۔ ۔۔۔۔
راستے پر پڑے پتھر کو راہ سے ہٹا دیا ۔۔۔۔۔۔۔ کسی کو نقصان سے بچانے میں کامیابی حاصل کر لی ۔۔۔
سکون تو بلا شبہ صرف اللہ ہی کے ذکر میں ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ اور اللہ کا ذکر " جھکنے والوں کے ساتھ جھک " جانے کے سوا اور کیا ہے ۔
جو جھک گیا وہ فلاح پا گیا ۔۔۔۔۔۔۔
 
عبد الرحمن

لائبریرین
کامیابی ہے کیا شئے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ؟
کامیابی اک احساس کا نام ۔۔۔ ۔۔ وہ احساس جو دل میں سکون اور روح میں خوشی بکھیر دے ۔
یہ احساس ابھرتا ہے انسان کے اپنے اعمال سے ۔ ایسے اعمال جن سے دکھی انسانیت سکھ پائے ۔
کسی روتے کو ہنسا دیا ۔ کسی کا بوجھ بانٹ لیا ۔ ۔ کسی بھٹکے کو راہ دکھا دی ۔ ۔۔۔ ۔
راستے پر پڑے پتھر کو راہ سے ہٹا دیا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ کسی کو نقصان سے بچانے میں کامیابی حاصل کر لی ۔۔۔
سکون تو بلا شبہ صرف اللہ ہی کے ذکر میں ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ اور اللہ کا ذکر " جھکنے والوں کے ساتھ جھک " جانے کے سوا اور کیا ہے ۔
جو جھک گیا وہ فلاح پا گیا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
بہت خوب صورت تعریف کی ہے نایاب بھائی!
 
Top