کا ش مجھ پر ہی مجھے یار کا دھوکا ہو جائے۔بیدم شاہ وارثی

باباجی

محفلین
کاش مجھ پر ہی مجھے یار کا دھوکہ ہوجائے
دید کی دید تماشے کا تماشہ ہوجائے
دیدہ شوق کہیں راز نہ افشاء ہوجائے
دیکھ ایسا نہ ہو اظہارِ تمنا ہوجائے
آپ ٹھکراتے تو ہیں شہیدانِ وفا
حشر سے پہلے کہیں حشر نہ برپا ہوجائے
آپ کا جلوہ بھی کیا چیز ہے اللہ اللہ
جس کو آجائے نظر وہ بھی تماشہ ہوجائے
کم نہیں روزِ قیامت سے شبِ وصل اس کی
شام ہی سے جسے اندیشہ فردا ہوجائے
کیا ستم ہے ترے ہوتے ہوئے اے جذبہ دل
میرا چاہا نہ ہو اور غیر کا چاہا ہو جائے
شرم اس کی ہے کہ کہلاتا ہوں کشتہ تیرا
زندہ عیسیٰ سے جو ہوجاؤں تو مرنا ہوجائے
میرا سامان مری بے سروسامانی ہے
مر بھی جاؤں تو کفن دامنِ صحرا ہوجائے
دور ہوجائیں جو آنکھوں سے حجاباتِ دوئی
پھر تو کچھ دوسری دنیا مری دنیا ہوجائے
اس کی کیا شرم نہ ہوگی تجھے اے شانِ کرم
تیرا بندہ جو تیرے سامنے رُسوا ہوجائے
تُو اسے بھول گیا وہ تجھے کیونکر بھولے
کیسے ممکن ہے کہ بیدم بھی تجھی سا ہوجائے
بیدم شاہ وارثی​
 

مہ جبین

محفلین
دور ہوجائیں جو آنکھوں سے حجاباتِ دوئی
پھر تو کچھ دوسری دنیا مری دنیا ہوجائے
اس کی کیا شرم نہ ہوگی تجھے اے شانِ کرم
تیرا بندہ جو تیرے سامنے رُسوا ہوجائے
بہت خوب انتخابِ کلام باباجی
سدا خوش رہو
 

باباجی

محفلین
دور ہوجائیں جو آنکھوں سے حجاباتِ دوئی
پھر تو کچھ دوسری دنیا مری دنیا ہوجائے
اس کی کیا شرم نہ ہوگی تجھے اے شانِ کرم
تیرا بندہ جو تیرے سامنے رُسوا ہوجائے
بہت خوب انتخابِ کلام باباجی
سدا خوش رہو
بہت شکریہ پسندیدگی کا
دعا کا طلبگار
 
بہت عمدہ لاجواب شراکت ہے یقیناََ!
لگتا بیدم شاہ وارثی کی کلیات آپکے ہاتھ لگی ہے
جو اس قدر عمدہ کلام نذر محفل فرما رہے ہیں آپ۔:)
سلامت رہیئے اور اسی طرح عمدہ کلام سے نوازتے رہیئے۔:)
 

نایاب

لائبریرین
واہہہہہہہہہہ کیا کہنے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت ہی اعلی شراکت پر دھیروں دعائیں بابا جی سرکار ۔۔۔۔


آپ کا جلوہ بھی کیا چیز ہے اللہ اللہ
جس کو آجائے نظر وہ بھی تماشہ ہوجائے
کم نہیں روزِ قیامت سے شبِ وصل اس کی
شام ہی سے جسے اندیشہ فردا ہوجائے
 

باباجی

محفلین
بہت عمدہ لاجواب شراکت ہے یقیناََ!
لگتا بیدم شاہ وارثی کی کلیات آپکے ہاتھ لگی ہے
جو اس قدر عمدہ کلام نذر محفل فرما رہے ہیں آپ۔:)
سلامت رہیئے اور اسی طرح عمدہ کلام سے نوازتے رہیئے۔:)
کلیات تو نہیں
ایک کزن نے سائٹ کا لنک دیا
وہاں سے شیئر کرتا ہوں
:)
 

باباجی

محفلین
واہہہہہہہہہہ کیا کہنے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
بہت ہی اعلی شراکت پر دھیروں دعائیں بابا جی سرکار ۔۔۔ ۔


آپ کا جلوہ بھی کیا چیز ہے اللہ اللہ
جس کو آجائے نظر وہ بھی تماشہ ہوجائے
کم نہیں روزِ قیامت سے شبِ وصل اس کی
شام ہی سے جسے اندیشہ فردا ہوجائے
بہت شکریہ پسندیدگی کا شاہ جی
 
کاش مجھ پر ہی مجھے یار کا دھوکہ ہوجائے
دید کی دید تماشے کا تماشہ ہوجائے
واہ گویا آپ ہی مسافر اور آپ ہی منزل والا حساب ہوا
آپ ٹھکراتے تو ہیں شہیدانِ وفا
حشر سے پہلے کہیں حشر نہ برپا ہوجائے
کیا کہنے مقتل اور قتل گاہ دل میں فرق صرف چشم تماشائی کا ہے
میرا سامان مری بے سروسامانی ہے
مر بھی جاؤں تو کفن دامنِ صحرا ہوجائے
اللہ اللہ دریا کا اضطراب قطرے میں پنہاں ہو گیا
جناب آج تو آپ غضب ڈھا رہے ہیں :)
اللہ آپ کو ہمیشہ خوش و خرم رکھے​
 

باباجی

محفلین
کاش مجھ پر ہی مجھے یار کا دھوکہ ہوجائے
دید کی دید تماشے کا تماشہ ہوجائے
واہ گویا آپ ہی مسافر اور آپ ہی منزل والا حساب ہوا
آپ ٹھکراتے تو ہیں شہیدانِ وفا
حشر سے پہلے کہیں حشر نہ برپا ہوجائے
کیا کہنے مقتل اور قتل گاہ دل میں فرق صرف چشم تماشائی کا ہے
میرا سامان مری بے سروسامانی ہے
مر بھی جاؤں تو کفن دامنِ صحرا ہوجائے
اللہ اللہ دریا کا اضطراب قطرے میں پنہاں ہو گیا
جناب آج تو آپ غضب ڈھا رہے ہیں :)
اللہ آپ کو ہمیشہ خوش و خرم رکھے​
سید صاحب
غضب تو لکھنے والے نے ڈھایا ہے
ہم نے اس کا لکھا نقل کیا ہے یہاں
 
کاش مجھ پر ہی مجھے یار کا دھوکہ ہوجائے
دید کی دید تماشے کا تماشہ ہوجائے

آپ ٹھکراتے تو ہیں شہیدانِ وفا
حشر سے پہلے کہیں حشر نہ برپا ہوجائے


آپ کا جلوہ بھی کیا چیز ہے اللہ اللہ
جس کو آجائے نظر وہ بھی تماشہ ہوجائے

کم نہیں روزِ قیامت سے شبِ وصل اس کی
شام ہی سے جسے اندیشہ فردا ہوجائے


کیا ستم ہے ترے ہوتے ہوئے اے جذبہ دل
میرا چاہا نہ ہو اور غیر کا چاہا ہو جائے

میرا سامان مری بے سروسامانی ہے
مر بھی جاؤں تو کفن دامنِ صحرا ہوجائے


دور ہوجائیں جو آنکھوں سے حجاباتِ دوئی
پھر تو کچھ دوسری دنیا مری دنیا ہوجائے



ہر شعر کو "زبردست" کی ریٹنگ دینے کو دل کر رہا ہے:love:
 
بہت شکریہ جناب
بھائی آپ کے نام مطلب تو بتائیں
ابو المیزاب میری کُنیت ہے، نام میرا اویس ہے،، میزابِ نور میری بیٹی کا نام ہے، میزابِ رحمت اُس پرنالہ کو کہتے ہیں جو کعبۃ اللہ شریف کی چھت پر لگا ہے،، ابو المیزاب کا مطلب میزاب کا باپ یا میزاب والا اور اویس کا لغوی معنٰی تو نہیں معلوم مگر قرن شہر کے مشہور و معروف عاشقِ رسول کا نام بھی اویس تھا،،
صلی اللہ علیہ وسلم و رضی اللہ عنہ
مزید آپکو کچھ معلوم ہو ضرور اضافہ فرمائیے۔۔ شکریہ
 
Top