اتنی گاڑھی اردو میری سمجھ میں نہیں آتی جناب۔عاطف سعد ! رنگوں کا امتزاج بہت خوب ہے ۔ بہت اچھے!!! آپ کے مداحوں میں شامل ہوں اور بہت شوق سے آپ کا کام دیکھتا ہوں ۔ لیکن بعض دفعہ چھوٹی موٹی خامیاں فن پارے کا مزا کرکرہ کردیتی ہیں ۔ لفظ شاہ میں ’’ہ‘‘ کے نیچے زیر ہونا چاہیئے ۔نستعلیق میں عریاں کا عین اور اقبال کا قاف کشیدہ نہیں کرنا چاہیئے ۔ یہ خطاطی کے اصول کے خلاف ہے ۔ قاف کے بدلے ’’ب‘‘ کو کشیدہ کر دیجئے۔ نیز ڈاکٹر کے ڈ اور ٹ کے اوپر جو ’’ط‘‘ لگایا ہے وہ نستعلیق کا نہیں ہے اس لئے اچھا نہیں لگ رہا ۔
امید ہے اس تبصرے کو مثبت انداز میں لیں گے ۔
آپ کی اگلی تصویر کا انتظار رہے گا ۔
کشیدہ سے مراد یہاں (کھینچ کر) لمبا کرنے سے ہے۔ اورمیرے خیال میں درست ہے ۔اتنی گاڑھی اردو میری سمجھ میں نہیں آتی جناب۔
(نستعلیق میں عریاں کا عین اور اقبال کا قاف کشیدہ نہیں کرنا چاہیئے )
یہاں کشیدہ سے آپ کی کیا مراد ہے وہ میں نہیں سمجھا۔۔۔اور ایک بات بار بار دھرانا بھی اچھا نہیں کہ ایک تھریڈ پہ کہہ چکا ہوں کہ میں نے سات سال پہلے اردو سیکھنا شروع کی تھی
محفل سےمیں اکیلا رہتا ہوں تصیح کس سے کرواؤں؟
عاطف ، اگر میں کسی کام آسکوں تو حاضر ہوں ۔ تصویر کشی شروع کرنے سے پہلے شاعری مجھے ایمیل کردو تو میں املا وغیرہ پر نظر ڈال لوں گا ۔ اگر مناسب سمجھو تو ذاتی پیغام بھیج کر میرا ایمیل لے لو۔میں اکیلا رہتا ہوں تصیح کس سے کرواؤں؟
میرا مقصد آپکی اردو پر تبصرہ آرائی بالکل نہیں ہے ۔ اگر آپ نے کوشش کرکے اردو سیکھی ہے تو آپ لائق تحسین ہیں ۔ یہ تو قابل رشک بات ہے ۔ اللہ تعالیٰ دن دونی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے ۔اتنی گاڑھی اردو میری سمجھ میں نہیں آتی جناب۔
(نستعلیق میں عریاں کا عین اور اقبال کا قاف کشیدہ نہیں کرنا چاہیئے )
یہاں کشیدہ سے آپ کی کیا مراد ہے وہ میں نہیں سمجھا۔۔۔اور ایک بات بار بار دھرانا بھی اچھا نہیں کہ ایک تھریڈ پہ کہہ چکا ہوں کہ میں نے سات سال پہلے اردو سیکھنا شروع کی تھی