کبھی دیکھی ہیں ایسی ویڈیوز

جی میں بھی۔۔۔ :)
لیکن کچھ کمی بیشی کے ساتھ۔ :)
" پرمزاح " کی ریٹنگ دینے کے باوجود ،مابدولت اس مبہم سوال وجواب ،جو کہ دو عزیز محفلین کے مابین وقوع پذیرہوئی ہے، کے مفہوم ووضاحت سے آگاہی کے خواہشمند ہیں۔:):)
 
تجمل حسین

محفلین
" پرمزاح " کی ریٹنگ دینے کے باوجود ،مابدولت اس مبہم سوال وجواب ،جو کہ دو عزیز محفلین کے مابین وقوع پذیرہوئی ہے، کے مفہوم ووضاحت سے آگاہی کے خواہشمند ہیں۔:):)
اس کا مفہوم اگر عبدالقیوم چوہدری صاحب اپنے ظریفانہ انداز میں فرمائیں تو مزہ دوبالا ہوجائے گا۔ :)
 
ہم ذرا آؤٹ ڈور موڈ میں ہیں، جنرل موڈ میں آئے تو سمجھا پائیں گے
 
کبھی دیکھا ہے ایسا گانا اور ایسی ایکٹنگ
بالکل دیکهے ہیں۔
:)
23اور 24 سیکنڈ کے دوران مرحوم سلطان راہی کے پاپوش دکهائے جاتے ہیں، انهیں گرگابی یا غرغابی کے علاوہ بهی کچھ کہا جاتا ہے ؟ آپ کے علم میں ہے تو بتا دیجیے ہم بهول گئے ہیں۔
 
یاز

محفلین
بالکل دیکهے ہیں۔
:)
23اور 24 سیکنڈ کے دوران مرحوم سلطان راہی کے پاپوش دکهائے جاتے ہیں، انهیں گرگابی یا غرغابی کے علاوہ بهی کچھ کہا جاتا ہے ؟ آپ کے علم میں ہے تو بتا دیجیے ہم بهول گئے ہیں۔

میرا خیال ہے غرغابی یا گرگابی ہی کہا جاتا ہےاس قسم کی کھڑاؤں کو۔
 
یاز

محفلین
بالکل. لیکن آخر میں 'ن' نہیں آتا۔ ۔۔۔ شاید
میں نے تو مکیشن ہی بولتے سنا ہے۔ ہو سکتا ہے بعض علاقوں میں مکیش بھی بولتے ہوں۔
ویسے مکیشن یا موکیشن انگریزی کا لفظ ہے۔
moccasin
کوڈ:
http://www.moccasin.co.uk/shopitems/pennyloafer-town-moccasin.jpg
pennyloafer-town-moccasin.jpg
 
اس سے بڑھ کے ایکشن سین ممکن نہیں
تیروتفنگ سے مسلح وخشمناک تیوروں،کہ ہیبت سے جن کی ناظرین بے تقصیر سراپا لرزہ براندام، سے آراستہ دشمنوں کی غیرآتشیں گولیوں کی موسلادھاربارش کے درمیان عزت مآب مولابخش صاحب کایوں فکرمرگ سگاں سے بے بہرہ ایستادگی، مابدولت کے اس گمان موہوم کویقین پختہ میں بدل رہی ہے کہ حضرت کو کسی ذریعہء پراسرارسے اپنے لافانی ہونے کا الہام جانفزا ہوچکا تھا۔علاوہ ازیں ،باوجود این قدر لحیم شحیم جثے سے ماموری کے ،حضرت کا کسی آہوئے جوانسال کی مانندزقندیں مارنا اور قلانچیں بھرنابھی مابدولت کورشک وحسدکی کیفیات میں مبتلاکرنے کا موجب بنیں ۔بقیہ مناظرفسوں خیزاں کے لئے مابدولت فی الحال اپنا تبصرہ محفوظ رکھتے ہیں۔;);):)
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
ہیرو جتنا مرضی پیٹ لے، اس کے کپڑے بھی گندے نہیں ہوا کرتے۔ نہیں یقین تو دیکھیں
 
Top