فرخ منظور
لائبریرین
یہ غزل اور نوٹ مسعود منور صاحب کے فیس بک کے صفحہ سے اٹھایا گیا۔
پاکستان کی قومی زبان کے چندا ماموں اور دولہا بھائی ٹی وی مباحثوں میں، جس طرح کی انگریزی کوٹد کثیر اللسانی بولتے ہیں،اُس نے میری سُخن طرازی کے مونہہ میں بھی ڈِنگ ڈونگ ڈال دیا ہے۔ لہٰذا جب میں بھگت رہا ہوں ، تو سامعین اور قارئین بھی کیوں نہ گلچھرے اُڑائیں میرے ساتھ۔ سو عرض کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اینگلُردو غزل
کبھی وہ اوف لائن ہے کبھی وہ اون لائن ہے
مگر ای میل بھیجی ہے کہ سب اچھا ہے ، فائن ہے
لگا کر چونا کتھا ، پان کے پتے کو دل کر لے
کہ دل ہو جس طرح کا بھی ، محبت ہی کا سائن ہے
کسی دن پَیک کر کے میں تجھے یہ پوسٹ کردوں گا
یہ دل میرا، تجھے معلوم ہے ، سونے کا کائن ہے
مری آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر باتیں نہ کر مجھ سے
نشہ سا چڑھنے لگتا ہے ، تری آنکھوں میں وائن ہے
کراچی ہو کہ لندن فرق کیا پڑتا ہے "بھائی*" کو
یہاں پر نائن زیرو ہے ، وہاں پر زیرو نائن ہے
اچانک لوڈ شیڈنگ میں یہ جگ مگ ہو گئی کیسے
سویٹو! یہ ترے کم خواب سے چہرے کی شائن ہے
اگر میں اِن وزی بل ہوں ، تو پھر مسعود سے کہ کر
مرا نمبر گھُما لینا ،یہ دل کی ہاٹ لائن ہے
(مسعود منوّر)
* الطاف حسین