حنیف خالد
محفلین
کبھی کچھ رائیگاں جاتا نہیں لیکن۔۔۔
مجھے معلوم ہے میں نے جو مانگا ہے، وہ اک دن مل کے رہنا ہےمگر اُس دن تلک خود کو یہ سمجھانا پڑے گا کہ
کبھی مانگا ہوا ضائع نہیں جاتا، کہ ایسا ہو نہیں سکتا
کہ جوکچھ میں نے تنہائی کے سجدوں میں ، خدا سے اڑ کے مانگا ہے
جسے لینے کی خاطر میں نے سجدوں کو طوالت دی،
کہ جس کے بعد میں نے کچھ نہیں مانگا،
کبھی ممکن ہے میری یہ دعا ضائع بھی ہوجائے۔؟
مگر اتنا ہے کہ اس میں ذرا سا وقت لگنا ہے ، مگر یہ وقت ہی تو مجھ پہ بھاری ہے۔