فیض کب تک دل کی خیر منائیں کب تک رہ دکھلاؤ گے

کب تک دل کی خیر منائیں کب تک رہ دکھلاؤ گے
کب تک چَین کی مہلت دو گے کب تک یاد نہ آؤ گے

بیتا دید امید کا موسم خاک اڑتی ہے آنکھوں میں
کب بھیجو گے درد کا بادل کب برکھا برساؤ گے

عہد وفا یا ترک محبت جو چاہو سو آپ کرو
اپنے بس کی بات ہی کیا ہے ہم سے کیا منواؤ گے

کس نے وصل کا سورج دیکھا کس پر ہجر کی رات ڈھلی
گیسوؤں والے کون تھے کیا تھے ان کو کیا جتلاؤ گے

فیضؔ دلوں کے بھاگ میں ہے گھر بھرنا بھی لٹ جانا بھی
تم اس حسن کے لطف و کرم پر کتنے دن اتراؤ گے

(فیض احمد فیض)​
 
آخری تدوین:
اچھی غزل ہے۔

کیا آخر میں تھی ہی آنا چاہیئے؟

بھی آنا چاہیے۔ آپ نے درست پکڑا ہے۔

فیض دلوں کے بھاگ میں ہے گھر بھرنا بھی، لُٹ جانا بھی

دو معتبر سائیٹس پر 'تھی' لکھا آ رہا ہے۔ شاید ٹائپو ہو۔
میں نے جب یہ غزل پڑھی تو آخری مصرع کے متعلق یہی خیال تھا کہ کہ اس میں ٹائپو ہے. کچھ تصدیق کی کہ بعض لوگوں نے درست کر کے شئیر کر رکھی ہے مگر ریختہ پر 'تھی' ہی لکھا تھا کچھ اور معتبر جگہوں پر 'تھی' ہی تھا! پھر اپنا کام تو محض پہنچا دینا تھا، بدلنا مناسب نہ لگا!
تاہم ذہن میں یہ بات بھی آئی کہ کہیں ایسا تو نہیں کہ جسے ٹائپو سمجھا جا رہا ہے وہ لفظ اسے کوئی اور معانی بخش رہا ہو؟
 
کچھ بھی معنی بخشے لیکن اردو کی ٹانگ تو نہیں توڑ سکتے نا بٹیا! ویب سائیٹس یوں بھی قابلِ اعتبار نہیں۔

فیض کے مطبوعہ کلام میں "بھی" ہی ہے۔ گرامر کے اعتبار بھی " بھی" کا محل ہے.
 
میں نے جب یہ غزل پڑھی تو آخری مصرع کے متعلق یہی خیال تھا کہ کہ اس میں ٹائپو ہے. کچھ تصدیق کی کہ بعض لوگوں نے درست کر کے شئیر کر رکھی ہے مگر ریختہ پر 'تھی' ہی لکھا تھا کچھ اور معتبر جگہوں پر 'تھی' ہی تھا! پھر اپنا کام تو محض پہنچا دینا تھا، بدلنا مناسب نہ لگا!
تاہم ذہن میں یہ بات بھی آئی کہ کہیں ایسا تو نہیں کہ جسے ٹائپو سمجھا جا رہا ہے وہ لفظ اسے کوئی اور معانی بخش رہا ہو؟
ہائے۔۔۔۔ تواڈیاں فرماں برداریاں۔ :p

پھر کسی اور معانی نے تعارف نہیں کروایا ؟
 
Top