کتابوں سے محبت ... !

بچوں کیلئے لکھی گئی منظوم نصیحت

کتابوں سے محبت ... !

کتابوں سے محبت
یہی تو ہے عبادت

کتابوں کی بدولت
ملے گی تم کو عزت

اگر ان سے ہو رشتہ
نہ پھر ہوگی شکایت

انہی سے سیکھتے ہیں
مرے بچے شرافت

جہاد زندگی میں
یہ کرتی ہیں کفایت

کتابیں روشنی ہیں
رکھو ان سے عقیدت

کتابوں سے کبھی تم
نہیں کرنا شرارت

ہے میرا علم جو کچھ
کتابوں کی عنایت

رکھو ان سے تعلق
انہی سے ہو رفاقت

کتابوں سے نہ توڑو
سنو میری نصیحت

یہ وہ دولت ہے جس کی
نہیں ہے کوئی قیمت

حسیب احمد حسیب

 
Top