کتابیں پڑھنے کے لیے ای بک ریڈر

محمدظہیر

محفلین
کتابیں ہماری زندگیوں میں بہت معنی رکھتی ہیں، کہتے ہیں کتابیں پڑھنے سے ذہن وسیع ہوتا ہے ۔ کتابوں کے مطالعے میں ایک خاص بات مجھے یہ معلوم ہوئی کہ مصنف اپنی زندگی کے تجربوں کا حاصل کتابوں میں پیش کرتا ہے اور ہم بس کچھ وقت میں اس کی کتاب پڑھ کر وہ تجربہ حاصل کر لیتے ہیں۔ اکثر کامیاب لوگ بھی اپنی کامیابی کے وجوہات میں ایک وجہ کتابوں کا مطالعہ بتاتے ہیں۔

ویسے ہمارا مقصد یہاں کتاب پڑھنے کے فوائد یا کامیابی اور نا کامیابی پر گفتگو کرنا نہیں بلکہ یہ جاننا ہے کہ ای بک اور فیزیکل بک میں لوگ کسے ترجیح دیتے ہیں۔
حال ہی میں میں نے امیزون کنڈل ای بک ریڈر اس امید کے ساتھ آرڈر کیا ہے کہ اپنی مختصر زندگی میں زیادہ سے زیادہ کتابوں کا مطالعہ کر سکوں۔
آپ میں سے کتنے لوگ ای بک استعمال کر چکے ہیں؟ ای بک ریڈر اور فیزیکل بک میں آپ کسے ترجیح دیں گے اور کیوں ؟ اپنی اپنی آراء یہاں پیش فرمائیں ۔
 
الف عین

لائبریرین
ای بک ریڈر ہارڈ وئر کی ضرورت تو نہیں ہے۔ ای بکس تو ہر سمارٹ فون پر بھی پڑھی جا سکتی ہیں یا ٹیبلیٹ پر بھی۔امیزان کی کنڈل بھی ایک ٹیبلیٹ ہی ہے محدود ایپس کی۔
 
محمدظہیر

محفلین
ای بک ریڈر ہارڈ وئر کی ضرورت تو نہیں ہے۔ ای بکس تو ہر سمارٹ فون پر بھی پڑھی جا سکتی ہیں یا ٹیبلیٹ پر بھی۔امیزان کی کنڈل بھی ایک ٹیبلیٹ ہی ہے محدود ایپس کی۔
جی آپ درست فرما رہے ہیں، ای بکس سمارٹ فون اور ٹیبلیٹ پر بھی پڑھی جا سکتی ہیں۔ ای بک ریڈر کو صرف کتاب پڑھنے کے مقصد سے بنایا گیا ہے ،بغیر چارج کیے ہفتوں تک ای ریڈر میں مطالعہ ممکن ہے ۔ جب کہ سمارٹ فون اور ٹیبلیٹ بمشکل تین چار گھنٹے تک مسلسل چل سکتے ہیں۔ مطالعے کے دوران کالز یا دیگر ایپس کی نوٹیفکیشن سے خلل پڑتا ہے۔ ان وجوہات کی بنا پر میں نے ای بک ریڈر کو ترجیح دی ہے۔
 
زیک

مسافر
میں کافی سالوں سے زیادہ تر کتابیں کنڈل پر پڑھتا ہوں۔

ایک فائدہ تو فوری ڈیلیوری کا ہے۔ دوسرے سفر پر جاتے ہوئے بیگ کا وزن کم ہوتا ہے۔

رات کو بیڈ میں کنڈل پر پڑھنا فون یا ٹیبلٹ کی نسبت اپنے اور ساتھ سونے والے کے لئے بہتر پایا ہے۔
 
افضل حسین

محفلین
کنڈل کا ایک فائدہ یہ ہے کہ لمبے وقت تک مطالعہ آسانی سے کر سکتے ہیں آنکھوں کو کم تھکائے ہو ئے. بچوں کے لئے بھی بہتر ہے.
ذاتی طور پہ مجھے کاغذی کتابیں پسند ہیں_کتابوں کو چھونے کا الگ ہی مزا ہے_
 
عثمان

محفلین
کینیڈا کی لائبریریوں سے ای بک مستعار لینے کے لئے کنڈل میں سہولت موجود نہیں کہ بک فارمیٹ مطابقت نہیں رکھتا۔ اس لئے یہاں آپ کنڈل پر کتاب خرید کر تو پڑھ سکتے ہیں لیکن مقامی لائبریری سے ای بک مستعار نہیں لے سکتے۔
تاہم ایک بہترین متبادل Kobo ereader موجود ہے جس میں مقامی لائبریری سے ای بک مستعار لینے کی سہولت دستیاب ہے۔
 
آخری تدوین:

شہزاد وحید

محفلین
میرے پاس کنڈل ہے تو سہی، مجھے میرے اسٹنٹ مینجر نے تحفے میں دی تھی ۔مگر اب میری چھوٹی بہن نے مجھ سے چھین لی ہے۔ لہذا سمارٹ فون میں مون ریڈز پرو پر پڑھتا ہوں اب سب کچھ۔ صرف پانچ سو روپے میں خریدی تھی یہ ایپ۔ بہترین ایپ ہے۔
 
کمال کے کولیگز ہیں کہ تحائف کا تبادلے بھی کرتے ہیں۔ :)
 
زیک

مسافر
کینیڈا کی لائبریریوں سے ای بک مستعار لینے کے لئے کنڈل میں سہولت موجود نہیں کہ بک فارمیٹ مطابقت نہیں رکھتا۔ اس لئے یہاں آپ کنڈل پر کتاب خرید کر تو پڑھ سکتے ہیں لیکن مقامی لائبریری سے ای بک مستعار نہیں لے سکتے۔
تاہم ایک بہترین متبادل Kobo ereader موجود ہے جس میں مقامی لائبریری سے ای بک مستعار لینے کی سہولت دستیاب ہے۔
ہماری لائبریری سے کنڈل اور ای‌پب دونوں فارمیٹ میں ای‌بکس مستعار لی جا سکتی ہیں
 
جاسمن

لائبریرین
کاغذی کتابیں پڑھنے کا مزہ ہی اور ہے۔ ہم توکاغذی کتابوں کو ترجیح دیتے ہیں۔
 
آخری تدوین:

عثمان

محفلین
ای بکس کا ترجمہ برقی کتب کیا جا سکتا ہے؟
برقی کتب کا انگریزی ترجمہ الیکٹرانک بکس ہونا چاہیے۔ لیکن یہ لفظ کوئی نہیں استعمال کرتا کہ "ای بک" مخفف کی بجائے اپنے آپ میں ایک اسم بن چکا ہے جیسے الیکٹرانک میل کی بجائے "ای میل"۔
ان الفاظ ای بک اور ای میل کو من عن اردو میں مستعار لے لینا چاہیے۔
 
Top