کتابیں کچرے کے ڈھیر پر

زیک

مسافر
موبائل یا ٹیب تو ہوتا ہی ہے ای بکس کے ساتھ
فون کا سائز کتاب پڑھنے کے لئے بہت چھوٹا ہے اور اکثر ٹیبلیٹ بڑی اور بھاری۔ پھر دونوں میں distraction اور بیٹری لائف کا بھی مسئلہ ہے۔ اسی لئے باقاعدہ پڑھنے کے لئے میں کنڈل ای ریڈر استعمال کرتا ہوں
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین

ٹیبلٹ پہ کھیلنا بھی تو ہوتا نا ہم نے، جس ٹائم باقی کام کر رہے ہوتے، چارجنگ پوری ہو جاتی ہے۔
ہمارے موبائل کی بیٹری تو تین دن تک چلتی رہتی ہے۔سفر پہ تو ہم بس کتاب لے کے جاتے پڑھنے کے لئے۔
کنڈل ای ریڈر کا خرچہ اب کون کرے۔
کہیں عیدی میں دینے کا خیال تو نہیں نا؟
 
سیما علی

عیدی ضرور لیں زیک سے ۔۔۔۔اور ہم سے بھی !!!!!
 
محمد وارث

لائبریرین
جب سفر پر درجن بھر کتب کے ساتھ نکلیں تو ای بکس کی قدر آتی ہے۔ یا دنیا کے کسی دور دراز کونے میں وائی فائی پر ایک ہی منٹ میں نئی کتاب پڑھنے کو آ موجود ہو
جس شخص کا سفر ہی ایک کمرے سے دوسرے کمرے تک ہو اور دونوں میں کتابیں ہی ہوں (ایک میں کام کی اور دوسرے میں کباڑ کی) تو اسے ای بکس کی ضرورت شاید ہی کبھی پڑے۔ :)
 
ان دو کمروں سے نکلنا پڑتا ہو گا کتب خریدنے کے لئے۔ اگر ای بکس ہوں تو وہیں بیٹھے بیٹھے خرید کر اسی وقت پڑھ لیں
 
عثمان

محفلین
فون کا سائز کتاب پڑھنے کے لئے بہت چھوٹا ہے اور اکثر ٹیبلیٹ بڑی اور بھاری۔ پھر دونوں میں distraction اور بیٹری لائف کا بھی مسئلہ ہے۔ اسی لئے باقاعدہ پڑھنے کے لئے میں کنڈل ای ریڈر استعمال کرتا ہوں
بالکل درست کہا۔ ای ریڈر پر کتاب درست فارمیٹ کے ساتھ پڑھنے کا اور ہی لطف ہے۔ میرا خیال ہے وہ بعض لوگ جو ای بک کے مداح نہیں وہ عموماً کمپیوٹر یا سیل فون پر سکین شدہ صفحات پڑھ کر ہی رائے قائم کر لیتے ہیں۔ حالانکہ میرے خیال میں اگر آپ نے باقاعدہ ای ریڈر پر ای بک نہیں پڑھی تو آپ ای بک سے صحیح طرح واقف نہیں۔
 
جاسم محمد

ای بک ریڈر پر کتاب پڑھنے کا اپنا ایک مزاہ جو کسی اور ٹیبلٹ پر ممکن نہیں
 
محمد وارث

لائبریرین
ان دو کمروں سے نکلنا پڑتا ہو گا کتب خریدنے کے لئے۔ اگر ای بکس ہوں تو وہیں بیٹھے بیٹھے خرید کر اسی وقت پڑھ لیں
مجبوری اور کام کے لیے تو خیر کمروں میں سے نکلنا ہی پڑتاہے وہ تو دوسرا معاملہ ہے۔ ویسے پچھلے پانچ سات سال میں، اتفاق سے کوئی کتاب کہیں سے خرید لی ہو تو علیحدہ بات ہے ورنہ آن لائن خریدتا ہوں،دفتر کےکمرے میں دے جاتے ہیں۔ :)
 
علی وقار

محفلین
کنڈل ای ریڈر لیا تھا مگر بے کار پڑا ہے۔ اردو پڑھنے والوں کے لیے اس میں کچھ خاص ہے ہی نہیں۔
 
Top