کتاب سکین کرنے کے بارے میں کچھ سوال

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
آج میں نے پہلی مرتبہ مولانا ابوالکلام آزاد کی کتاب قول فیصل سکین کرنے کا تجربہ کیا ہے۔ شروع کے چند صفحات سکین کرتے ہوئے ٹرو کلر سیٹنگ تھی جس کی وجہ سے فائل کا سائز بڑا (تقریباً 1.2 میگابائٹ) بن رہا تھا۔ بعد میں میں نے سکین کی سیٹنگ 200 ڈی پی آئی اور ٹرو گرے (True Grey) پر کر دی۔ اس سے بھی فائل کا سائز 500 سے 700 کلو بائٹ تک بن رہا تھا۔ اب صورتحال یہ ہے کہ 140 صفحے کی کتاب سکین کرنے کے بعد اس کی 69 jpeg فائلیں بنی ہیں۔ ہر فائل میں دو صفحے سکین ہوئے ہوئے ہیں۔ ہر فائل میں موجود تصویری مواد کو ایک مرتبہ دائیں جانب rotate کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اسے سیدھا دیکھا جا سکے اور اس کا فائل سائز کم کرنے کی ضرورت بھی ہے۔ کیا کسی دوست کو معلوم ہے کہ کس طرح تمام امیجز کو ایک ساتھ batch میں سیدھا کیا جا سکتا ہے اور ان کا سائز کم کیا جا سکتا ہے؟
والسلام
 

قیصرانی

لائبریرین
ونڈوز وسٹا میں سیلیکٹ‌ آل کر کے کی بورڈ‌سے رائٹ کلک کریں۔ اس میں پھر روٹیٹ کلاک وائز یا اینٹی کلاک وائز۔ ماؤس رائٹ‌کلک سے صرف ایک فائل روٹیٹ ہوگی چاہے کتنی ہی فائلیں منتخب کیوں نہ ہوں
 

arifkarim

معطل
السلام علیکم،
آج میں نے پہلی مرتبہ مولانا ابوالکلام آزاد کی کتاب قول فیصل سکین کرنے کا تجربہ کیا ہے۔ شروع کے چند صفحات سکین کرتے ہوئے ٹرو کلر سیٹنگ تھی جس کی وجہ سے فائل کا سائز بڑا (تقریباً 1.2 میگابائٹ) بن رہا تھا۔ بعد میں میں نے سکین کی سیٹنگ 200 ڈی پی آئی اور ٹرو گرے (true Grey) پر کر دی۔ اس سے بھی فائل کا سائز 500 سے 700 کلو بائٹ تک بن رہا تھا۔ اب صورتحال یہ ہے کہ 140 صفحے کی کتاب سکین کرنے کے بعد اس کی 69 Jpeg فائلیں بنی ہیں۔ ہر فائل میں دو صفحے سکین ہوئے ہوئے ہیں۔ ہر فائل میں موجود تصویری مواد کو ایک مرتبہ دائیں جانب Rotate کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اسے سیدھا دیکھا جا سکے اور اس کا فائل سائز کم کرنے کی ضرورت بھی ہے۔ کیا کسی دوست کو معلوم ہے کہ کس طرح تمام امیجز کو ایک ساتھ Batch میں سیدھا کیا جا سکتا ہے اور ان کا سائز کم کیا جا سکتا ہے؟
والسلام

بہترین کمرپریشن اڈوبی پی ڈی ایف میں ہوتی ہے۔ آپ مطلوبہ تصاویر جو کہ دو سو ڈی پی آئی میں ہوں گی، انکو سلیکٹ کرکے اڈوبی پی ڈی ایف پرو کی مدد سے پرنٹ کر لیں۔ اس طرح آپ کو پوری کتاب بھی یکجا ہو کر مل جائے گی ، کوالٹی بھی اچھی ہوگی۔ نیز اسمیں پرنٹ کرتے وقت روٹیٹ کا آپشن بھی ہوتا ہے!
 

خاور بلال

محفلین
اگر اسکیننگ ڈیزائن میں استعمال ہونی ہو تو ڈی پی آئی زیادہ رکھا جاتا ہے لیکن ای بک یا کتب برقیانے کی غرض سے اگر اسکیننگ کرنی ہے تو سو ڈی پی آئی بھی بہت ہوتا ہے۔ کم ڈی پی آئی پر اسکیننگ کرکے actual size ملاحظہ کرلیں اگر پڑھنے کے قابل ہے تو پھر زیادہ ڈی پی آئی کی کیا ضرورت ہے؟
 

ابو کاشان

محفلین
انہی مسائل کے ساتھ میں نے الفاروق کو اسکین کیا تھا۔ کئی بارایک صفحہ 4-5 بار اسکین کیا تب جا کے مطلوبہ نتیجہ حاصل ہوا۔
میں کوئی پروفیشنل ڈیزائنر نہیں۔ میں فائل سائز کم کرنے کے لیئے ms paint کا استعمال کرتا تھا۔ فائل کھول کر crop کیا اور save کر لینے سے فائل سائز کم ہو جاتا ہے۔ 1.0mb کی فائل کا سائز 250kb سے 350kb رہ جاتا ہے۔ کوالٹی ایسی کہ شمشاد بھائی نے پوری کتاب خود ہی لکھ ڈالی۔
 

arifkarim

معطل
انہی مسائل کے ساتھ میں نے الفاروق کو اسکین کیا تھا۔ کئی بارایک صفحہ 4-5 بار اسکین کیا تب جا کے مطلوبہ نتیجہ حاصل ہوا۔
میں کوئی پروفیشنل ڈیزائنر نہیں۔ میں فائل سائز کم کرنے کے لیئے Ms Paint کا استعمال کرتا تھا۔ فائل کھول کر Crop کیا اور Save کر لینے سے فائل سائز کم ہو جاتا ہے۔ 1.0mb کی فائل کا سائز 250kb سے 350kb رہ جاتا ہے۔ کوالٹی ایسی کہ شمشاد بھائی نے پوری کتاب خود ہی لکھ ڈالی۔

عرفان ویو نامی پروگرام یہ کام متعدد تصاویر کیساتھ، بَیچ انداز میں کرتا ہے!
 
Top