جاسم محمد
محفلین
فریال تالپور سمیت 2اراکین سندھ اسمبلی کی رکنیت معطل کرنیکاحکم
SAMAA | Sahil Jogi - Posted: Mar 18, 2021 | Last Updated: 4 hours ago
سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ نے کتا مار مہم کی نگرانی نہ کرنے پر فريال تالپور سميت دو اراکین سندھ اسمبلی کی رکنيت معطل کرنے کا حکم دے ديا۔ اپنی پی ايز کتا مار مہم کی نگرانی کيوں نہيں کررہے؟۔ عدالت نے سیکریٹری سندھ اسمبلی سے بھی وضاحت طلب کرلی۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے عدالتی حکم کو نامناسب قرار دیدیا۔
سندھ میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافے سے متعلق محمد رضا ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کے دوران سندھ ہائیکورٹ سکھر بينچ نے بڑا فيصلہ سنادیا۔
عدالت عالیہ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپر سميت 2 ایم پی ایز کی رکنيت معطل کرنے کا حکم دے ديا، اراکین سندھ اسمبلی کا رتو ڈیرو اور جامشورو سے ہے۔
سندھ ہائیکورٹ نے اپنے تحریری فيصلے ميں کہا کہ جو رکن صوبائی اسمبلی کتا مار مہم کی نگرانی نہیں کرے گا اس کی رکنیت معطل کرنے کا حکم دیا جائے گا۔
عدالت نے سیکریٹری سندھ اسمبلی سے وضاحت طلب کی کہ ايم پی ايز کتا مار مہم کی نگرانی کیوں نہیں کررہے؟۔ ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ اور شکارپور سے بھی رپورٹ طلب کرلی گئی۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتايا ایک لاکھ 10 ہزار کتے مارے جاچکے ہیں، جس پر عدالت نے عدم اعتماد کرتے ہوئے سماعت 31 مارچ تک ملتوی کردی۔
عدالتی حکم کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ايم پی ايز کی رکنيت معطلی غيرمناسب ہے، کتا مار مہم کی نگرانی کرنا ايم پی ايز يا حکومت کا کام نہيں، یہ مقامی حکومت کا کام ہے۔
واضح رہے کہ اگست 2020ء میں منتخب شدہ لوکل باڈیز نظام کی مدت پوری ہونے کے بعد تمام بلدیاتی ادارے براہ راست سندھ حکومت کے ماتحت ہیں۔