سید رافع
معطل
کتا ہو لیا ہمراہ
مخلص اصحاب کہف کے جھرمٹ میں
کتا کم عقل تھا
پڑھی نہ تھی اس نے لغت
آنکھوں میں اسکے آنسو ڈبڈباتے تھے
وفادار،عاشق وہ بے حد ،تھامجسم محبت
کتابوں کے وزن سے
نہیں تھی عقل اسکی بھاری
مگر وہ دیکھ سکتا تھا کہ ہے وقت جدائی
محبت اسکی سہہ سکتی نہ تھی یہ جاں شکن سچائی
محبت دیکھ کر اس بے علم ایک کتے کی
خدانے اسکو بھی شامل کر دیا زمرہ مخلصین میں
اب قیامت تک پڑھے گا ہر بندا اس خدا کا
کہ بننا ہے مخلص بس اس کتے کی طرح
مخلصوں کے ساتھ رہنا ہے
جینا مرنا ہے اب وہاں
اگر لغت نہ بھی ہو حاصل
حاصل زندگی ہے محبت
بحث میں وقت نہ گنوا
اب بھی وقت نہیں گزرا
مخلص اصحاب کہف کے جھرمٹ میں
کتا کم عقل تھا
پڑھی نہ تھی اس نے لغت
آنکھوں میں اسکے آنسو ڈبڈباتے تھے
وفادار،عاشق وہ بے حد ،تھامجسم محبت
کتابوں کے وزن سے
نہیں تھی عقل اسکی بھاری
مگر وہ دیکھ سکتا تھا کہ ہے وقت جدائی
محبت اسکی سہہ سکتی نہ تھی یہ جاں شکن سچائی
محبت دیکھ کر اس بے علم ایک کتے کی
خدانے اسکو بھی شامل کر دیا زمرہ مخلصین میں
اب قیامت تک پڑھے گا ہر بندا اس خدا کا
کہ بننا ہے مخلص بس اس کتے کی طرح
مخلصوں کے ساتھ رہنا ہے
جینا مرنا ہے اب وہاں
اگر لغت نہ بھی ہو حاصل
حاصل زندگی ہے محبت
بحث میں وقت نہ گنوا
اب بھی وقت نہیں گزرا
آخری تدوین: