کتب ، جن سے آپ سب سے زیادہ متاثر ہوئے

محمد وارث

لائبریرین
غبارِ خاطر از مولانا ابوالکلام آزاد

کالج کے دنوں میں کالج تو کیا خاک جاتے، ہم کچھ دوست صبح صبح (کالج والوں کی صبح :)) ہی ایک سنوکر کلب پہنچ جاتے۔ سنوکر کلب کے مالک سے بھی دوستی ہو گئی تھی اور بعض اوقات تو اس کے گھر سے چابی لا کر اسکی دکان بھی ہم ہی کھولتے۔ چائے کا دور چلتا تو ساتھ سگریٹ بھی سلگ جاتے، مذکورہ مالک صاحب فرماتے کہ وارث سگریٹ پینے کا لطف تو چائے پینے کے بعد آتا ہے اور میں کہتا کہ نہیں قبلہ چائے کے ساتھ پینے میں زیادہ لطف آتا ہے کہ ایک گھونٹ چائے کا لیا اور ساتھ میں سگریٹ کا کش! اس رام کہانی کو سنانے کا مقصد یہ ہے کہ یہ اثر "غبارِ خاطر" کا تھا۔ میں ان دنوں غبارِ خاطر کا مطالعہ کر چکا تھا اور غیر شعوری طور پر مولانا کی اس عادت، چائے کی چسکی اور ساتھ سگریٹ کا کش، کو بھی اپنا چکا تھا۔

مولانا آزاد کے ساتھ ایک زیادتی یہ بھی ہوئی کہ مشتاق احمد یوسفی نے ان کی انتہائی گاڑھی اور مشکل اردو نثر کا اپنے انداز میں مذاق اڑایا ہے اور قارئین کو ان کے اندازِ تحریر سے متنفر کر دیا ہے، حالانکہ یہ مشکل اندازِ کلام "تذکرہ" اور ان کے اوائل کے اخباری مضامین کا ہے۔ جب کہ "غبارِ خاطر" کی زبان انتہائی شستہ اور رواں ہے۔ اقبال نے کہا تھا کہ 'سکوتِ لالہ و گُل سے کلام پیدا کر" اور کسی نے یہ کلام پیدا کیا ہو یا نہ کیا ہو لیکن مولانا آزاد نے قید خانے کی تنہائیوں میں یہ کلام ضرور پیدا کیا اور پھر جسمانی قید و بند کی مناسبت سے اس کتاب میں ان کے تخیل کی آزادنہ پرواز بھی عروج پر ہے۔ بات سے بات نکلتی ہے تو نہ جانے کدھر کدھر نکل جاتی ہے اور مولانا کی وسیع مطالعے اور معلومات کے دریا بہا دیتی ہے۔ چھوٹی چھوٹی جزیات کی بات ہو تو چڑے چڑیا کی کہانی بو قلمونیاں دکھاتی ہے۔ کوئی لطیف بات چل نکلے تو تحریر میں ایک سے ایک عمدہ شعر در آتا ہے۔ تاریخ، فلسفہ، سیاست، شعر و شاعری، روزمرہ کی چھوٹی چھوٹی باتیں، یادیں، قید و بند اور مزید کتنے ہی موضوعات اس کتاب کے حصار میں آ گئے ہیں۔

میرے نزدیک یہ کتاب مولانا کا شاہکار ہے! اسے میں پچھلے پچیس تیس برسوں میں درجنوں بار پڑھ چکا ہوں اور شعوری اور غیر شعوری طور پر اس کتاب سے میں نے حد سے زیادہ اثر قبول کیا ہے۔
 
کتاب سے ہم متاثر ہوتے ہیں ، کم یا زیادہ۔ لیکن کچھ کتب ایسی ہوتی ہیں ، جو ہمیں بے حد متاثر کرتی ہیں اور ان کی چھاپ ہمارے اوپر مستقل کسی نہ کسی حد تک موجود رہتی ہے۔ یہاں آپ ایسی کتب سے متعلق مختصراََ بتائیے، تاکہ دیگر لوگ بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں ۔
میں جن کتب سے سب سے زیادہ متاثر ہواہوں، ان میں سے کچھ یہ ہیں ۔
قرآن مجید
آوازِ دوست
غبارِ خاطر
عشق آباد
The Devil and Miss Prym
گڈریا
دریا
کلیاتِ شو کمار بٹالوی
.
.
.
بچپن میں تو سب سے زیادہ متاثر ایڈونچرز آف ٹام سویر نے کیا تھا
اس کے بعد ممتاز مفتی کی لبیک پھر خطباتِ اقبال نے ۔ چند دیگر کتب ہیں جنھوں نے متاثر کیا ان میں:
بوائے ان دا سٹرپڈ پجاما، زندگی، کلیاتِ میر انیس، حدائقِ بخشش وغیرہ شامل ہیں۔
 
اوائل عمری میں "عشق کا عین" سے متاثر ہوا۔ پھر تو متاثر ہونے کی عادت سی پڑ گئی۔ :p

"زندگی گلزار ہے" کے فلسفے سے متاثر ہوا۔
"پیرِ کامل" سے
"اشفاق احمد" کی جملہ تحاریر جو جو میرے احاطہءمطالعہ میں آسکیں۔ خاص طور پر "ایک محبت سو افسانے" اور "سفردر سفر"۔
راجہ گدھ۔
"آوازِ دوست" کی تو بات ہی کیا ہے۔
کلامِ اقبال سے۔ بعد میں کہیں جا کر غالب سے۔
اور شاعری سے جہاں جہاں پڑھنے کو ملی۔


اور بھی لکھتا ہوں یاد آنے پر۔
راجہ گدھ مجھے بھی بہت پسند ھے
 
Top