کتب کی تلاش

طمیم

محفلین
خاکسار کے ایک دوست کو اپنی ڈیجیٹل لائبریری کے لئے اردو ، عربی اور فارسی کتب کی تلاش ہے ۔
مذاہب عالم ، تاریخ ، لغت ، انسائیکلوپیڈیا وغیرہ
اس سلسلہ میں محفلین سے کتب ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے لنک مہیا کرنے کی درخواست ہے۔
اگر یہاں لنک شیئر کرنے میں کوئی مسئلہ ہو تو خاکسار سے ذاتی پیغام کے ذریعہ بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔
اگر کتب کا فارمیٹ ٹیکسٹ فائل یا انپیج فائل میں ہو بہت خوب دوسری صورت میں پی ڈی ایف بھی قابل قبول ہے۔
 
حسان خان بھائی نے کافی عرصے سے ایک سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ حیرت ہے کہ یا تو آپ کی نظر سے نہیں گزرا یا پھر مجھ سے آپ کا مدعا سمجھنے میں غلطی ہوئی ہے۔
چند کتب
بھائی اردو، عربی، فارسی اور ترکی کتب اپلوڈ کرنے کے بعد برابر اس لڑی میں ان کے روابط شریک کرتے رہتے ہیں۔ جہاں تک میں نے دیکھا ہے تمام ہی پی ڈی ایف ہیں۔ کافی کتابیں ہو گئی ہیں۔ اگر کوئی کتاب اتارنے میں مسئلہ پیش آئے تو حسان بھائی کی جانب سے معاونت کی پیشکش بھی موجود ہے۔
مزید کی طلب ہو تو آرکائیو کے کتب خانے میں موضوعات یا السنہ کے اعتبار سے تلاش شاید مفید رہے گی۔ مثال کے طور پر اس ربط پر "Urdu" کی تلاش کے نتیجے میں اردو زبان کے ۱۰۰۹۶ متون بالفعل ظاہر ہو رہے ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
اچھا ڈجیٹل لائبریری ہے تو پھر ہماری ڈجیٹل لائبریریاں بھی اچھی خدمت کر سکتی ہیں موصوف کی
 

طمیم

محفلین
اچھا ڈجیٹل لائبریری ہے تو پھر ہماری ڈجیٹل لائبریریاں بھی اچھی خدمت کر سکتی ہیں موصوف کی
استاد محترم آپ کی لائبریری سے مستفید ہورہے ہیں۔ جزاکم اللہ۔
اسی طرح محترم راحیل فاروق صاحب، برادرم حسان کی خدمات سے مستفید ہورہے ہیں۔ جزاکم اللہ۔
یہاں محفل پر پیغام سے میری مراد یہی تھی کے اگر محفل پر درج مراسلات کے علاوہ کسی کے پاس کوئی لنک یا کتب موجود ہیں تو انہیں مہیا کرنے کی درخواست تھی۔
 
Top