کتنے مہان لوگ جہاں سے گزر گئے --غزل

یاسر شاہ

محفلین
غزل

کتنے مہان لوگ جہاں سے گزر گئے
کیا چیز ہیں ہم آپ کہ جب وہ بھی مر گئے

افسوس ہم تو عشق کی باتیں ہی کر گئے
شاباش انھیں ہے جن کے محبّت میں سر گئے

اک گرد اٹھی وبا کی چَھٹی تو نظر پڑی
ہائے وہ اقربا وہ احبّا کدھر گئے

غیروں کو کیا خبر مزے اپنوں سے وصل کے
تم جانو موت اس کو میاں ہم تو گھر گئے !

آخر کُھلا پڑا جو بتوں سے معاملہ
ہم جی ہی جی میں خوش تھے کہ لو ہم سدھر گئے

اے دوست تیرے پاس ہم آئے کہ ہنس سکیں
تو نے سنائی وہ ہمیں باچشمِ تر گئے

معراج کیا تھی ایک ملاقاتِ دوستاں
وہ دیکھنے کو واقعہ لمحے ٹھہر گئے

چل پڑنا ہی تو اصل ہے شہ راہِ دوست میں
منزل ملی انھیں بھی جو رستے میں مر گئے

اک باخدا کی خوش نظری کام کر گئی
شاہ آئے - بیٹھے اور لگا کے نظر گئے

---------
----
-
 
غزل

کتنے مہان لوگ جہاں سے گزر گئے
کیا چیز ہیں ہم آپ کہ جب وہ بھی مر گئے

افسوس ہم تو عشق کی باتیں ہی کر گئے
شاباش انھیں ہے جن کے محبّت میں سر گئے

اک گرد اٹھی وبا کی چَھٹی تو نظر پڑی
ہائے وہ اقربا وہ احبّا کدھر گئے

غیروں کو کیا خبر مزے اپنوں سے وصل کے
تم جانو موت اس کو میاں ہم تو گھر گئے !

آخر کُھلا پڑا جو بتوں سے معاملہ
ہم جی ہی جی میں خوش تھے کہ لو ہم سدھر گئے

اے دوست تیرے پاس ہم آئے کہ ہنس سکیں
تو نے سنائی وہ ہمیں باچشمِ تر گئے

معراج کیا تھی ایک ملاقاتِ دوستاں
وہ دیکھنے کو واقعہ لمحے ٹھہر گئے

چل پڑنا ہی تو اصل ہے شہ راہِ دوست میں
منزل ملی انھیں بھی جو رستے میں مر گئے

اک باخدا کی خوش نظری کام کر گئی
شاہ آئے - بیٹھے اور لگا کے نظر گئے

---------
----
-
خوبصورت، خوبصورت!!!
 
واہ ،،بہت اعلیٰ خوبصورت غزل
افسوس ہم تو عشق کی باتیں ہی کر گئے
شاباش انھیں ہے جن کے محبّت میں سر گئے
بہت شاندار۔۔حسب حال
 

یاسر شاہ

محفلین
واہ ،بہت عمدہ
یاسر بھائی بہت دنوں بہت تشریف لائے۔
آپ خیریت سے ہیں۔
جزاک الله خیرا عدنان بھائی پذیرائی کا

علیل بھی رہا اور کچھ دیگر وجوہات کے سبب سرگرم نہیں رہا مگر آتا جاتا رہا ہوں -


خوبصورت، خوبصورت!!!
خلیل بھائی جزاک الله خیرا
بہت خوب یاسر بھائی
تابش بھائی ممنون ہوں آپ کی حوصلہ افزائی کا
واہ ،،بہت اعلیٰ خوبصورت غزل
افسوس ہم تو عشق کی باتیں ہی کر گئے
شاباش انھیں ہے جن کے محبّت میں سر گئے
بہت شاندار۔۔حسب حال

بہن جزاک اللہ خیرا و احسن الجزاء
 
آخری تدوین:
آپ کا نام اصلاحِ سخن میں اکثر ٹیگ ہوا نظر آتا تھا مگر جب سے میں محفل پر فعال ہوا ہوں، آپ نظر نہیں آئے۔ بڑی خوشی ہوئی آپ کا کلام پڑھ کر، ماشاء اللہ اچھی غزل ہے۔

دعاگو،
راحلؔ۔
 

یاسر شاہ

محفلین
اللہ کریم صحت کاملہ اور آسانیاں پیدا فرمائیں۔آمین
آمین-اللہ آپ کو بھی صحت و عافیت سے رکھے -آمین
جزاک اللہ خیر
واہ اچھی غزل کے ساتھ دھماکا!
جزاک اللہ خیر اعجاز صاحب -دھماکے کی تو یوں ہے کہ

دیکھنے ہم بھی گئے تھے پہ دھماکا نہ ہوا :sad:
آپ کا نام اصلاحِ سخن میں اکثر ٹیگ ہوا نظر آتا تھا مگر جب سے میں محفل پر فعال ہوا ہوں، آپ نظر نہیں آئے۔ بڑی خوشی ہوئی آپ کا کلام پڑھ کر، ماشاء اللہ اچھی غزل ہے۔

دعاگو،
راحلؔ۔


جی سمیع بھائی میں وہی ہوں -آپ خوب نبھا رہے ہیں اعجاز صاحب کا ساتھ اور قریباً جو میں سوچتا ہوں آپ کے مشورے بھی اس سے ملتے جلتے ہوتے ہیں اور شائستگی متانت اور انکساری مستزاد لہذا یہ کام آپ بخیر و بخوبی کر رہے ہیں -جاری رکھیے -
خوشی ہوئی آپ کا کلام پڑھ کر، ماشاء اللہ اچھی غزل ہے۔
آپ کی پزیرائی میری حوصلہ افزائی -
جزاک اللہ خیر
 

عاطف ملک

محفلین
خوش آمدید یاسر بھائی۔
بہت عرصے بعد دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔اللہ آپ کو بہترین صحت و عافیت میں رکھے،آمین۔
بہت خوبصورت کلام ہے ماشااللہ
بالخصوص یہ اشعار
اک گرد اٹھی وبا کی چَھٹی تو نظر پڑی
ہائے وہ اقربا وہ احبّا کدھر گئے

معراج کیا تھی ایک ملاقاتِ دوستاں
وہ دیکھنے کو واقعہ لمحے ٹھہر گئے
بہت بہت داد قبول کیجیے
 

یاسر شاہ

محفلین
خوش آمدید یاسر بھائی۔
بہت عرصے بعد دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔اللہ آپ کو بہترین صحت و عافیت میں رکھے،آمین۔
جزاک الله خیر عاطف بھائی

آمین -آپ کو بھی اللہﷻ عافیت دارین عطا کرے آمین

آپ کی پزیرائی کا تہہ دل سے ممنون ہوں-:)
 

محمداحمد

لائبریرین
بہت خوب یاسر بھائی!

اچھی غزل ہے۔ بہت سی داد!

افسوس ہم تو عشق کی باتیں ہی کر گئے
شاباش انھیں ہے جن کے محبّت میں سر گئے
اک گرد اٹھی وبا کی چَھٹی تو نظر پڑی
ہائے وہ اقربا وہ احبّا کدھر گئے
چل پڑنا ہی تو اصل ہے شہ راہِ دوست میں
منزل ملی انھیں بھی جو رستے میں مر گئے

عمدہ!

خوش رہیے۔ :)
 
Top