کتوں‌کی آوازوں میں‌ سالِ نو کی آہٹ جاگتی ہے ----------- سیّد انور جاوید ہاشمی

مغزل

محفلین
ترقی پزیر پسماندہ اقوامِ عالم کے نمائندہ افراد کی جانب سے سالِ نو کی مبارکباد
ان لوگوں‌کے لیے جنہیں حکومت ، دولت میراث میں‌اور سیاست نسل در نسل برائے استحصالِ‌عامہ ملتی ہے۔


ہیپی نیو ٹیئرز

مجھے معلوم ہے
نیویارک، لندن ، ماسکو، پیرس کی اور میونخ یا اٹلی کی گلیوں میں
بہت ہنگامہ آرائی ہوئی ہوگی
شراب و ناب چھلکانے کو
انسانوں کے کتنے ہی گروہوں نے زمانے کی طنابیں کھینچ لی ہونگی
وہاں پر لوگ اپنے سارے جذبے ، دھڑ کنیں‌دل کی
اٹھائے اپنے ہاتھوں میں سڑک پر رقص کرنے آگئے ہوں گے
کہیں کوڑے کے اوپر کوئی فاقہ مست بڑھیا
سال کہنہ کی گزرگاہوں سے جاتے
بیتے لمحے دیکھتی ہوگی
کئی دیوانے اُن رسموں کے آئینوں کو چکنا چور کرنے
جو انھیں مدت سے گھیرے ہوں
نئے ماڈل کی گاڑی
شیمپئن اور واڈکا میں مست ہوکر
اپنی محبوبہ کو اگلی سیٹ پر لے کر
جہانِ نو سے بھی آگے گئے ہوں گے
کراچی کی مضافاتی نواحی پست گلیوں میں
جہاں پر کوئٹہ سے آتی برفیلی زمستانی ہوا نے زندگی مفلوج کردی ہے
میں اپنی تیسری دنیا کے لوگوں‌کی روایت اور کلچر کے لیے
یورپ کے بخشے تحفے میں آئے ہوئے لُنڈا کے کپڑوں میں ٹھٹھرتا ، کپکپاتا
آج تنہا گھومتا ہوں
سالِ نو کو ڈھونڈتا ہوں
لوگ محوِ خواب ہیں یا
زندگی کی تلخیوں کو کوستے ہیں
اور کچھ
کتوں‌کی آوازوں میں‌
سالِ نو کی آہٹ جاگتی ہے۔

سیّد انور جاوی ہاشمی


( اس سے قطع نظر کہ آپ کی کیا رائے ہے ۔۔ میرے مزاج کے عین مطابق یہ نظم سالِ نو پر کہی گئی سب سے مفرد نظم ہے ) ---------- والسلام
 

فاتح

لائبریرین
حساس مگر خوبصورت جذبوں پر مشتمل نظم ارسال کرنے پر آپ کا شکریہ۔
اللہ تعالیٰ ہاشمی صاحب کو شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔ آمین
 

الف نظامی

لائبریرین
کتے تو اپنا کام کر رہے ہیں اور یہی ان کا کام ہے۔
لیکن بات یہ ہے کہ کیا۔۔۔
آپ اپنا کام کر رہے ہیں
اگر جواب ہاں میں ہے تو پھر فکر کی بات نہیں
اور اگر جواب نفی میں ہے تو فکر کرنے کی ضرورت ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
محمود۔ ہاشمی صاحب کو میری طرف سے مزاج پرسی کے بعد مبارک باد بھی دے دیں اور یہ اطلاع کہ میں نے ’سمت‘ کے لئے اس کو منتخب کر لیا ہے۔
 

مغزل

محفلین
محمود۔ ہاشمی صاحب کو میری طرف سے مزاج پرسی کے بعد مبارک باد بھی دے دیں اور یہ اطلاع کہ میں نے ’سمت‘ کے لئے اس کو منتخب کر لیا ہے۔

آداب بابا جانی ۔
بہت بہت شکریہ ، آپ کا پیغام پہنچا دیا گیا ہے
ہاشمی صاحب نے سلام کہلا بھیجا ہے اور شکریہ بھی۔
اور یہاں ملاقات کا اظہار بھی کیا ہے ۔
 

مغزل

محفلین
شکریہ عمار میاں اگر کوئی حجاب مانع نہ ہو تو آج اماں بی پارک کے قریب ملوگے ،؟ ۔۔ امین سے بھی ملنا ہے ، ویسے میری ایک ملاقات ہو چکی ہے
 

مغزل

محفلین
میں فون کردوں گا۔ وقت ملے تو آنا کوئی جبرنہیں ہے۔ تمھیں کسی شادی میں نہ جانا ہو کہیں ۔۔ ؟
 
ہاہاہا۔۔۔ نہیں، آج کوئی شادی کا پروگرام نہیں البتہ گھر پر دعوت ہے کچھ مہمانوں کی۔ شاید دس/ گیارہ بجے تک فارغ ہی ہوں گا۔ جب آپ کے ملنے کا ہو، بتادیجئے گا۔
 

طالوت

محفلین
ہمیں اس وقت ہمارے ادیبوں کی ایسی ہی سچی اور بےباک تحریروں کی ضرورت ہے ۔۔
شکریہ مغل ۔۔
وسلام
 
Top