کدو کیسے پکائیں؟؟؟؟

شمشاد

لائبریرین
کدو کی مناسبت سے پیاز لیں، اسے باریک کاٹ کر تیل میں پکا لیں، جب براؤن ہو جائے تو اسی مناسبت سے ٹماٹر، مرچ، نمک، ہلدی، چند ایک کالی مرچ دو تین لونگ، سب ملا کر اس میں ڈال دیں اور اچھی طرح بھون لیں۔ جب ٹماٹر پیاز یک جان ہو جائیں تو کدو کاٹ کر اس میں ڈال دیں اور اچھی طرح ہلا لیں تا کہ مصالحہ اچھی طرح کدو سے مل جل جائے۔ اس کے بعد تھوڑا سا پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر رکھ دیں۔ امید ہے آدھ گھنٹے تک کدو گل جائے گا۔ لیجیے مزیدار کدو تیار ہے۔ گرما گرم تندور کی روٹی کے ساتھ زیادہ مزہ دے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
گوشت کا مزہ

بھنڈی، کریلے، آلو، گوبھی، شلجم، دال، ان سب میں آتا ہے۔ کدہ کا مزہ صرف چنے کی دال کے ساتھ ہی ہے۔
 

ابو ثمامہ

محفلین
بالکل بجا فرمایا جناب نے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ابھی ابھی کدوچنے کی دال کھا کر ڈکار لی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الحمد للہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top