کراچی؛ ڈیفنس کلفٹن کے رہائشی کورنگی، لیاقت آباد اور بلدیہ ٹاؤن سےانتخابی میدان میں اترآئے

محمداحمد

لائبریرین
کراچی؛ ڈیفنس کلفٹن کے رہائشی کورنگی، لیاقت آباد اور بلدیہ ٹاؤن سےانتخابی میدان میں اترآئے


کراچی: کراچی میں قومی اسمبلی کی 22 نشستوں پر ایم کیو ایم پاکستان، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے کئی امیدواروں کا تعلق اس حلقے سے نہیں ہے جہاں سے وہ الیکشن لڑرہے ہیں۔
نیو کراچی، کورنگی، لیاقت آباد، بلدیہ ٹاؤن دیگر بنیادی سہولتوں سے محروم حلقوں کے لیے سیاسی جماعتوں کے نامزد امیدوار اس حلقے کے رہائشی نہیں بلکہ دیگر علاقوں سےالیکشن لڑنے آئے ہیں۔ 3 بڑی سیاسی جماعتوں کے 12 امیدواروں کا تعلق ڈیفنس اور کلفٹن جیسے پوش علاقوں سے ہے۔
الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرائی گئی معلومات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے کراچی میں قومی اسمبلی کی 22 میں سے 19 نشستوں پر نامزد امیدواروں میں سے صرف 7 امیدواروں کے رہائشی پتے اسی حلقے کے ہیں جہاں سے وہ الیکشن لڑرہے ہیں۔
فوزیہ حمید ملیر کی نشست پر امیدوار مگر اس حلقے کی رہائشی نہیں۔ جاوید حنیف ڈیفنس میں مقیم مگر الیکشن کورنگی کی نشست این اے 233 سے لڑ رہے ہیں۔ عامر معین پیرزادہ کورنگی سے پہلے الیکشن لڑچکے مگر الیکشن کمیشن کے ریکارڈ کے مطابق ان کی رہائش فیڈرل بی ایریا کی ہے۔
ڈاکٹر فاروق ستار کی رہائش ضلع شرقی میں ہے مگر وہ ضلع غربی اور جنوبی میں 2 حلقوں سے الیکشن لڑرہے ہیں، ان کا ایک حلقہ تو سرجانی، منگھوپیر جیسے پسماندہ علاقوں پر مشتمل ہے۔ ارشد عبداللہ وہرہ ڈیفنس کے مکین مگر الیکشن میں گارڈن شو مارکیٹ، کھارادر، صدر پر مشتمل حلقے این اے 240 سے امیدوار ہیں۔
اسی طرح مصطفی کمال این اے 242 اور ہمایوں عثمان این اے 243 کیماڑی کی قومی اسمبلی نشستوں پر موجود ہیں مگر دونوں امیدواروں کی رہائش ڈیفنس میں ہے۔
پیپلز پارٹی کے کراچی میں قومی اسمبلی کی 21 نشستوں پر نامزد امیدواروں میں سے 5 کی رہائش گاہ ڈیفنس اور کلفٹن ہے کی مگر ان کے حلقہ انتخاب غریب اور متوسط طبقے کی آبادیاں ہیں۔
این اے 234 کورنگی سے علی راشد پیپلز پارٹی کے امیوار ہیں مگر ان کی رہائش گاہ ڈیفنس ہے، اسی این اے 237 شرقی کے امیدوار اسد نیازی، این اے 238 شرقی کے امیدوار ظفر جھنڈیر، این اے 247 وسطی سے معاذ شیخ، این اے 248 وسطی سے محمد حسن اور این اے 250 وسطی سے خواجہ سہیل منصور امیدوار ہیں جن کے فارم 31 میں ڈیفنس کے رہائشی پتے درج ہیں۔
مسلم لیگ (ن) نے کراچی میں قومی اسمبلی کی 18 نشستوں پر امیدوار نامزد کیے ہیں جبکہ دیگر پر دوسری جماعتوں کی حمایت کی ہے۔ این اے 232 سے ن لیگ کے حمایت یافتہ شاہ اویس نورانی امیدوار ہیں وہ اس حلقے کے مستقل مکین نہیں۔
این اے 233 کورنگی کے امیدوار زین انصاری کی رہائش ضلع شرقی میں ہے۔ این اے 234 کورنگی سے الیکشن لڑنے والے سلیم ضیا ڈیفینس میں مقیم ہیں۔
کراچی میں قومی اسمبلی کے بیشتر حلقے پانی کی قلت، سیوریج اور سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ، اسکول، اسپتال کی عدم مووجودگی جیسے بنیادی مسائل سے دوچار ہیں مگر ان حلقوں میں مختلف سیاسی جماعتوں کے کئی امیدوار نہ اس حلقے کے رہائشی ہیں نہ ان حلقوں کے ووٹرز کے ساتھ ان کے مستقل روابط ہیں۔
سیاسی جماعتوں کے کئی نامزد امیدوار حلقہ انتخاب میں مقبولیت یا وہاں ووٹ بینک کی بنیاد پر نہیں بلکہ اپنی پارٹی میں اپنی پوزیشن کی بنیاد پر ٹکٹ لینے میں کامیاب رہے۔
جماعت اسلامی نے کراچی کی تمام 22 نشستوں پر امیدوار نامزد کیے ہیں۔ ان کے 21 نمائندے اسی حلقے یا ضلع سے تعلق رکھتے ہیں البتہ این اے 229 ملیر سے جماعت اسلامی کے ایک امیدوار ممتاز حسین سہتو الیکشن کمیشن کے ریکارڈ کے مطابق ضلع خیرپورکے رہائشی ہیں۔

حوالہ
 

سیما علی

لائبریرین
 

زیک

مسافر
قانوناً اس میں کوئی ہرج نہیں اور یہ پہلا الیکشن نہیں جس میں باہر سے امیدوار کھڑے ہیں یا جیتے ہیں۔
 
Top