محمد امین صدیق
محفلین
تاہم طریقۂ ہذا خطرۂ عزت و ناموس سے خالی نہیں کہ ایسی ہی پھوکٹ کی ورق گردانیوں کے دوران مابدولت کو نگاہ خشمگیں اور بسا اوقات کتب کے جھپٹے جانے کے تجربۂ ہتک آمیز سے واسطہ پڑا ہے ، اور مبینہ ہر دو اعمال ناپسندیدہ کے عامل وہاں کا زود رنج کتب فروش ہی ہوتا !میرے ساتھ بھی ایسا کئی بار ہوا ہے لیکن وہ اس وجہ سے کہ میں کئی برس سے آن لائن کتابیں منگوا رہا ہوں سو ایسی کتاب آ جانے کا چانس زیادہ ہوتا ہے سو اب کوئی کتاب آن لائن خریدنے سے پہلے اس کے بارے میں معلومات بھی ویب سے حاصل کرتا ہوں۫۔ باقی اگر دکان یا اسٹال سے خود خریدنی ہو تو مفتی صاحب کا مشورہ درست ہے، ورق گردانی سے کتاب کے بارے میں کافی کچھ علم ہو جاتا ہے۔