ندیم بھائی۔ کوئی مخصوص دکان بتانا مشکل ہے جب تک آپ کی معیاری قیمت کے معیار کا تعین نا ہوجائے
آجکل تو Lawn کا دور ہے
۔۔ ہر ڈیزائنر نے اپنے اسٹورز کھول رکھے ہیں۔ یہ منحصر ہے اس پر کہ آپ کس اسٹینڈرڈ کے کپڑے خریدنا چاہتے ہیں۔۔کراچی کے کچھ خریداری کے مراکز کے نام نیچے تحریر کر دیتا ہوں:
طارق روڈ پر: رابی سینٹر، ڈولمین، طارق سینٹر وغیرہ۔
حیدری، نورتھ ناظم آباد میں: خورشید کلوتھ مارکیٹ، مدنی مال۔
اس کے علاوہ کلفٹن میں دی فورم اور پارک ٹاورز۔
صدر میں بوہری بازار میں سستے کپڑے مل جاتے ہیں بہت مگر معیار پر سمجھوتا کرنا پڑے گا۔ اور ہاں ایم اے جناح روڈ پر گل پلازا، گل سینٹر بھی دیکھ لیجیے گا بہت مشہور ہے۔
اور کیا کیا بتاؤں ۔۔۔ بہت بازار ہیں۔۔۔