کراچی اور کوئٹہ میں کل بائیک چلانے پر پابندی

شمشاد

لائبریرین
کہیں ایسا تو نہیں کہ موصوف نے رات کوئی ڈراؤنا خواب دیکھ لیا ہو۔

ویسے یہ بندہ بھی اپنی نوعیت کا ایک ہی ہے۔
 

محمد امین

لائبریرین
لیکن وجہ کیا ہے؟ کیوں بند کر رہے ہیں یہ سب کچھ؟

شمشاد بھائی عجیب حرکتیں ہیں یہ۔ عید کے عید موبائل فون بند کر دیتے ہیں اور اب محرم میں بھی موبائل بند کردیا۔ بائک پر پابندی یہ کہہ کر لگائی کہ مصدقہ اطلاعات ہیں کراچی میں موٹر سائکل سواروں کے حملوں کی۔۔۔ حد ہوتی ہے۔۔۔30 کلومیٹر کے راستے میں مجھے صبح اور شام کو واپسی کے وقت ایک پولیس والا یا رینجرز والا نظر نہیں آیا۔۔۔یہ سیکیورٹی ہے؟
 

حسان خان

لائبریرین
ید کے عید موبائل فون بند کر دیتے ہیں اور اب محرم میں بھی موبائل بند کردیا۔

آج کل بیشتر گھروں میں لینڈ لائن نہیں ہے، صرف موبائل فون ہیں۔ موبائل فون بند کرنے کا مطلب ہے دنیا سے بالکل رابطہ کاٹ دینا۔ اب ہنگامی صورتحال میں بھی آپ کسی سے رابطہ نہیں کر سکتے۔
 

طالوت

محفلین
اس بندے کی عقل کو داد دینی چاہیے ۔ باوجود پچھلے پانچ سالوں کے خون خرابے اور عدالتی فیصلوں کے وزارت داخلہ میں اسی کا حکم چلتا ہے۔
نہ تو طالبان اسے کچھ کہتے ہیں نہ عوام ۔ اور پتہ نہیں کیسے کیسے اندہناک "سانحوں" پر بین کرنے والا میڈیا بھی اس شخص پر باقاعدہ مہم نہیں چلاتا حالانکہ یہ شخص ثابت کرتا آیا ہے کہ یہ تو کونسلر کا بھی اہل نہیں۔
مگر کیا کریں اس منڈی میں اکثر مال ایسا ہی آتا ہے۔
جئے بھٹو ، نواز ، عمران، الطاف، منور، چوہدری وغیرہ وغیرہ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
رحمان ملک اب کسی دہشت گرد کے پیدا ہونے کی اطلاع کے تحت شادیوں پر ہی پابندی نہ لگا دے۔


col8a.gif
 

زین

لائبریرین
میرے لیے بھی کافی تکلیف دہ دن رہا ۔والد صاحب بیمار تھے اور موبائل فون سروس بند ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر سے رابطہ مشکل ہوگیا تھا۔
 

ساجد

محفلین
میرے لیے بھی کافی تکلیف دہ دن رہا ۔والد صاحب بیمار تھے اور موبائل فون سروس بند ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر سے رابطہ مشکل ہوگیا تھا۔
زین ، اب طبیعت کیسی ہے آپ کے والد صاحب کی؟۔ اللہ تعالیٰ انہیں شفائے کاملہ عطا فرمائے۔
 

زین

لائبریرین
زین بلوچستان سے صحافیوں سے متعلق خاصی افسوس ناک خبریں آ رہی ہیں ۔ ۔ اب صورتحال کیسی ہے۔
بہت سی ایسی باتیں ہیں جن پر کھلے فورم پر بات نہیں کی جاسکتی۔
میں نے اس پر علیحدہ دھاگہ بنایا ہے ۔ جہاں حامد میر اور طلعت حسین کی تحریریں کی ہیں۔ طلعت حسین چند دنوں پہلے اور حامد میر گزشتہ ماہ کوئٹہ آئے تھے۔ طلعت نے بلوچستا میں صحافیوں کو درپیش مسائل پر ایک پروگرام بھی کیاتھا۔
 
Top