تاسف کراچی ایک اور پیارے انسان سے محروم کردیا گیا۔ حکیم محمود احمد برکاتی کو شہید کردیا گیا۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
آج کراچی ایک اور پیارے سے انسان دوست انسان سے محروم کردیا گیا۔ آج دن دہاڑے حکیم محمود احمد برکاتی صاحب کو تعلیمی باغ کے نزدیک ان کے کلینک پر شہید کردیا گیا۔ انا للہ و انا الیہ راجعون
آسماں تیری لحد پر شبنم افشانی کرے​
دعا ہے کہ اللہ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے​
 

طالوت

محفلین
اللہ مرحوم کے معاملات آسان فرمائے۔
ایسے بھلے لوگ اس طرح اٹھا دئیے جائیں تو قیامت واقع ہی ہو جاتی ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون

اللہ ان کی مغفرت فرمائے (آمین)

اللہ ظالموں کی پکڑ کرنے والا ہے۔
 
انا للہ و انا الیہ راجعون
735187_581264778566790_2146036723_n.jpg
 

سید زبیر

محفلین
گلستان اجڑ رہا ہے بھائیو ! انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ کریم امت مسلم اور خصوصاً پاکستان پر رحم فرمائے (آمین ثم آمین)
 

یوسف-2

محفلین
مرحوم 40 کتب کے مصنف، صدارتی ایوارڈ یافتہ حکیم اور حکیم محمدسعید شہید کے ساتھیوں میں سے تھے۔ اطلاعات کے مطابق قاتل شہید کے بیٹے مجاہد محمود برکاتی کو ٹارگٹ کرنے آئے تھے، جو کراچی وسطی کے یو سی ناظم رہنے کے علاوہ ڈاکٹر سید مبین اختر کی سرپرستی میں قائم ”تحریک نفاذ اردو“ کے صدر اور کراچی کے ایک قدیم ترین علمی و ادبی مرکزکے سیکریٹری جنرل بھی ہیں۔لگتا ہے کہ کراچی کی فضا کو علمی و ادبی شخصیات سے ”پاک“ کرنے کامنصوبہ بنا لیا گیا ہے۔ حکیم صاحب کے ساتھ ہی آج ایک ماہر تعلیم انجینئر علی حیدر کو بھی شہید کردیا گیا ہے جوپرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسو سی ایشن کے چیئر مین اورلال قلعہ گروپ آف اسکولز کے سربراہ تھے۔ آپ کی شہادت کے سوگ میں کل کراچی کے جملہ نجی اسکول بند رہیں گے۔ اللہ کراچی ا ور پاکستان کے حالات پر رحم کرے آمین
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top