کراچی بم دھماکے میں 13 پولیس شہید 47 زخمی، طالبان نے ذمہ داری قبول کر لی

حسینی

محفلین
1102098136-1.jpg

1102098136-2.gif

http://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1102098136&Issue=NP_LHE&Date=20140214
 

حسینی

محفلین
ایسے مذاکرات اور ایسے طالبان اور ایسی حکومت پر لکھ دی لعنت۔۔۔۔۔۔
ان لعین قاتلوں کو طاقت سے کچل کر فتنے کی آنکھ پھوڑ دینی چاہیے۔
 

نایاب

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
اس حکومت نے تو اپنی کرسی بچانے کے لیئے خود کو اور ایٹمی طاقت کی حامل دنیا کی نمایاں فوج کو طالبان کے سامنے گھٹنوں کے بل بٹھا دیا ہے ۔
ظالمان سو جوتوں کی گنتی سے پہلے سو پیاز کھلانے لگتے ہیں ۔۔۔
اللہ ہی اپنا کرم فرمائے ۔۔۔ آمین
 
اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے ، انتہا پسندی، فرقہ واریت اور دہشت گردی جیسی قبیح برائیوں کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں۔خودکش حملے اور بم دھماکے اسلام میں جائز نہیں. خودکش حملوں کے ضمن میں ۔ پاکستان میں مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر بشمول بریلوی، دیو بندی ، شیعہ ، اہل حدیث کےجید علماء خود کش حملوں کو حرام قرار دے چکے ہیں ۔ دہشت گرد خود ساختہ شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں اور پاکستانی عوام پر اپنا سیاسی ایجنڈا مسلط کرنا چاہتے ہیں.بم دھماکوں اور دہشت گردی کے ذریعے معصوم و بے گناہ انسانوں کو خاک و خون میں نہلانے والے سفاک دہشت گرد ملک و قوم کے کھلے دشمن ہے اور پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے .


اسلام میں ایک بے گناہ فرد کا قتل ، پوری انسانیت کا قتل ہوتا ہے.معصوم شہریوں، عورتوں اور بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا، قتل و غارت کرنا، بم دہماکے کرنا،خود کش حملوں کا ارتکاب کرنا دہشتگردی ہے ،جہاد نہ ہے،جہاد تو اللہ کی راہ میں ،اللہ تعالی کی خشنودی کے لئےکیا جاتا ہے۔ جہاد کا فیصلہ افراد نہیں کر سکتے،یہ صرف قانونی حکومت کر تی ہےلہذا طالبان کا نام نہاد جہاد ،بغاوت کے زمرہ میں آتا ہے۔ جنگ میں طاقت کااستعمال ان لوگوں تک محدود ہونا چاہیے جو میدانِ جنگ میں جنگی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہوں۔ عورتوں اور بچوں کا قتل اسلامی تعلیمات کے مطابق حالت جنگ میں بھی جائز نہ ہے۔اور نہ ہی عورتوں اور بچوں کو جنگ کا ایندھن بنایا جا سکتا ہے۔ نیز یہ ملا عمر کے حکم کی خلاف ورزی بھی ہے۔طالبان دہشت گرد ،اسلام کے نام پر غیر اسلامی حرکات کے مرتکب ہورہے ہیں. طالبان دنیا بھر اور پاکستان میں دہشت گردی کے میزبان ہیں۔ایک طرف مذاکرات اور دوسری طرف دہشت گردانہ حملے بھی جاری ہیں اور اس طرح طالبان گیمیں کھیل رہے ہیں۔ امن مذاکرات کے دوران طالبان کو چائیے کہ اپنے دہشت گردوں کو روکیں.


یہ ہیں کرتوت اسلام نافذ کرنے والوں کے؟


کیاطالبان کے قول و فعل میں تضاد نہیں ہے؟


کیا عوام کو پاکستان میں طالبانی شریعت کا نفاذ قبول ہوگا؟


........................................................................................................................

پشاور کے شمع سینمامیں دھماکہ ،13 ہلاک

http://awazepakistan.wordpress.com/
 
Top