کراچی دھماکے

متحدہ قومی موومنٹ کے کراچی میں صدر دفتر نائن زیرو سے کچھ فاصلے پر پارٹی کے ایک انتخابی دفتر کے باہر یکے بعد دیگرے دو بم دھماکوں میں تین افراد ہلاک جبکہ تیس سے زائد زخمی ہو گئے۔
اس سال، تئیس اپریل کے بعد سے کراچی میں ایم کیو ایم اور عوامی نیشنل پارٹی کے خلاف یہ اس نوعیت کا اب تک نواں حملہ ہے۔
اس حملے کی ذمہ داری پاکستان تحریک طالبان نے قبول کر لی ہے۔ کالعدم تنظیم نے سابق حکمران اتحاد میں شامل پارٹیوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کر رکھا ہے۔
10.jpg


بہ شکریہ ڈان اردو
 

arifkarim

معطل
کالعدم تنظیم نے سابق حکمران اتحاد میں شامل پارٹیوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کر رکھا ہے۔
جی بالکل! طالبان کو پتا ہے نا کہ سابقہ حکومت میں جو سیاسی جماعتیں شامل تھیں وہ ایسے تو سیاسی میدان سے جائیں گی نہیں تو یہی طریقہ اختیار کر لیا جائے۔ شاید ڈرا دھمکا کر ہی انکو سمجھ آجائے کہ بار بار اقتدار کی باری لینے سے تبدیلی نہیں آسکتی!
 
Top